اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے مرحومہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی اچانک وفات سے بہت صدمہ پہنچا۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، وہ ایک فرد نہیں بلکہ انسانی حقوق کے لیے موثر آواز تھیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ ہو یا لاپتہ افراد کا معاملہ مرحومہ نے ہمیشہ حق کی بات کیا۔
فیس بک کمینٹ