دبئی : صحرائے عرب میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد ایونٹ کے پہلے میچ کا آغاز ہوگیا۔چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کیلیے بے تاب شائقین کا انتظارختم ہوا، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگیا۔ ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں گلوکاروں عابدہ پروین، علی ظفر، شہزاد رائے اور امریکی گلوکار جیسن ڈیرولو نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔تقریب میں پاکستان کے ثقافتی رنگ بھی نمایاں تھے، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ ایونٹ کا پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
فیس بک کمینٹ