شارجہ : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو نو وکٹوں سے ہرا دیا قبل ازیں کوئٹہ کی پوری ٹیم 15اعشاریہ4 اوور میں 102رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی خاص بات ملتان سلطانز کے باؤ لرز کی شاندار کارکردگی رہی ، خاص طور پر ہیٹرک کرنے والے عمران طاہر اور سہیل تنویر نے3،3وکٹوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو102رنز تک محدود کردیا۔ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،سرفراز الیون کی طرف سے شین واٹسن اور عمر امین نے اننگز کا آغاز کیا اور 27رنز کی شراکت قائم کی ۔عمران طاہر اب تک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز میں سرفہرست ہیں ،انہوں نے4میچزمیں 10 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ،وہ لگاتار 3میچز میں 3وکٹیں لینے بھی کامیاب رہے ہیں۔
فیس بک کمینٹ