پیمرا نے بول چینل پر نشر ہونے والے پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا‘‘ اور اس کے میزبان عامر لیاقت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکم نامے کے مطابق عامر لیاقت اپنے پروگرام میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں ادارے کو سینکڑوں شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔ عامر لیاقت بول نیوز کے کسی پروگرام میں بطور میزبان، مہمان، تبصرہ نگار، رپورٹر، ایکٹر، اینکر پرسن، آڈیو یا ویڈیو بیپر یا کسی بھی حیثیت میں شرکت نہیں کر سکیں گے نہ ہی انہیں اس چینل پر چلنے والی کسی اشتہاری مہم، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت ہوگی۔
فیس بک کمینٹ