اسلام آباد : لاپتہ سماجی کارکن اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔ اسی طرح دیگر لاپتہ بلاگرز اور سماجی کارکنوں احمد وقاص گورایہ ، احمد رضا نصیر اور عاصم سعید کی اپنے گھروں کو واپسی کی خبریں بھی آ رہی ہیںتاہم سلمان حیدر کے بھائی ذیشان حیدر نے ان کی واپسی کی تردید کی ہے ۔ سلمان حیدر 6 جنوری کو اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے لاپتہ ہوئے تھے۔
فیس بک کمینٹ