اہم خبریں

عفرین: ترک بمباری میں نقل مکانی کرنے والے ’درجنوں عام شہری ہلاک

 شام کے علاقے عفرین میں ترکی کے فضائی حملوں میں متعدد عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ شہری عفرین سے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگے تھے۔

کردش میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری نے سنیچر کو بھی مزید ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔

ایک رہائشی نے  بتایا کہ عفرین میں جمعے کو گاڑیوں میں موجود افراد پر شیل برسائے گئے جبکہ فضائی حملوں میں ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق عفرین سے کم سے کم 150,000 شہری بھاگے ہیں۔

دوسری جانب ترکی نے شام کے علاقے عفرین میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے تاہم عفرین کی ایک رہائشی خاتون رانیہ کا کہنا ہے ترکی کی جانب سے داغے جانے والے شیلوں نے گاڑیوں میں موجود عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا ’وہاں ہر جانب لاشیں ہی لاشیں تھیں۔‘

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker