راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوج کا ملکی سیاست کے کسی بھی این آر او سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ’باجوہ ڈاکٹرائن‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر کوئی ڈاکٹرائن ہے تو وہ نجی ٹی وی چینل پر دیئے گئے ایک انٹرویو کے مطابق پاکستان میں امن کی بحالی کے حوالے سے ہے۔‘جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے خطے میں اپنا کردار ادا نہ کیا ہوتا تو امریکا سپر پاور نہ ہوتا۔
فیس بک کمینٹ