اسلام آباد : حکومت نے یکم اپریل کو پٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ پٹرول 2روپے 7پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لٹر کمی کردی گئی، مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی بیشی نہیں کی گئی، وزات خزانہ کے جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے لیے جاری کردہ نوٹیفیکشن کےمطابق پٹرول کی قیمتوں میں 2ر وپے 7 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ،پٹرول کی نئی قیمت 86 روپے فی لٹرہوگی ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 2 روپے کی کمی کی گئی ہے ، ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا اور مٹی کے تیل کی قیمت برقراررکھی گئی ہے ، مٹی کا تیل 76 روپے46 پیسے فی لٹر ہوگا،اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی ہے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت65 روپے 30 پیسے فی لٹر برقراررہےگی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
فیس بک کمینٹ