اسلام آباد: قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے الٹرا ہائی ٹیمپریچر (یو ایچ ٹی) اور جراثیم سے پاک 16 برانڈز میں سے صرف 6 برانڈز کے دودھ قابلِ استعمال ہیں ۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویر نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ملک کے 16 برانڈز کے دودھ سمیت کھلے دودھ کا معائنہ کیا گیا اولپرز، نیسلے ملک پیک، ڈے فریش، گڈ ملک، نور پور اوریجنل اور پریما ملک کا دودھ استعمال کے لیے محفوظ پایا گیا ، جب کہ حلیب اور گورمے کے دودھ بھی لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر محفوظ نکلے ۔
فیس بک کمینٹ