اسلام آباد : مقتدر حلقوں نے نگران وزیر اعظم کے لئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ، یوسف رضا گیلانی کے قریبی عزیز تصدق جیلانی اور سابق گورنر سٹیٹ بینک کے ناموں پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا اور اپوزیشن جماعتوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان ناموں پر اتفاق رائے پیدا کریں ۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے عبدالرزاق داؤد، تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام تجویز کر دیئےہیں ، شاہ محمود قریشی مجوزہ نام اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگران وزیراعظم کیلئے تینوں نام سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فائنل کئے، شاہ محمود قریشی نگران وزیراعظم کیلئے عبدالرزاق داؤد، تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام خورشید شاہ کو پیش کریں گے۔ عبدالرزاق داؤد پرویز مشرف کی کابینہ میں 1999ء سے 2002ء تک وزیر تجارت رہے، تصدق جیلانی چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے 2013 سے 2014 تک خدمات انجام دے چکے ہیں اور ڈاکٹر عشرت حسین 1999ء سے 2006ء تک گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
فیس بک کمینٹ