نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اتوار کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹویٹر میں وفاقی وزیرداخلہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’میرے دوست احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ابھی ان سے بات ہوئی ہے اور وہ ماشااللہ بلند حوصلہ ہیں اور جو بھی اس گھناونے کام میں ملوث ہیں انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق احسن اقبال اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کے لیے پہنچے جہاں ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور ان کے بازو میں گولی لگی ۔ ڈی پی اور نارووال عمران کشور نے کہا کہ فائرنگ 21 سالہ نوجوان نے کی۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے 30 بور پستول سے 20 قدم کے فاصلے سے فائرنگ کی۔وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) نارووال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بعد ازاں انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا ۔
فیس بک کمینٹ