اسلام آباد: سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کو نگران وزیراعظم بنانے کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان 15مئی کو کیاجائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ڈاکٹر عشرت حسین کے نام پر متفق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف پہلے ہی ان کا نام تجویز کرچکی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ساتھ ان کی طویل وابستگی کی بناءپر اس عہدے کے لیے نامزد کیاگیا ہےتاکہ عبوری دور میں ملک مالی مشکلات کا شکار نہ ہو ۔76سالہ ڈاکٹر عشرت حسین 17جون 1941ءکو الہ آباد میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ۔اس کے علاوہ وہ ہاروڈ یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ منسلک رہے۔انہیں دسمبر1999ءمیں نوازشریف کے دور حکومت میں سٹیٹ بینک کا گورنر بنایاگیاتھا۔انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے نشان امتیاز سے بھی نوازاگیا۔
فیس بک کمینٹ