راولپنڈی: سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں پر گمراہ کن بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان کیخلاف سیکیورٹی اداروں کا اہم اجلاس کل ہو گا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمیٹی اجلاس کیلئے وزیر اعظم کو تجویز دی گئی تھی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ممبئی حملوں کے حوالے سے غلط میڈیا بیان پر بات ہو گی۔ اجلاس میں ممبئی حملوں کے حوالے سے چلنے والی میڈیا رپورٹس کے بارے میں غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق معاملے کو ریاست مخالف اقدام کے طور پر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ان کے بیان کا مقصد اداروں پر دباؤ ڈالنا تھا۔ معاملے کو ریاست مخالف اقدام کے طور پر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ ڈان اخبار اور صحافی ڈان لیکس کی نئی قسط سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
فیس بک کمینٹ