اہم خبریںسرائیکی وسیب

نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم کر دی

لودھراں : نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اور اپنی پارٹی بھی پی ٹی آئی میں ضم کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب سے ایک اور بڑی کامیابی ملی جب نواب آف بہاولپور نے اپنی نیشنل عوامی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا۔نواب صلاح الدین عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں جہانگیر ترین اور دیگرپارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ملاقات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی اس موقع پر ان کے بیٹے صاحبزادہ بہاول خان عباسی بھی موجود تھے ، ملاقات میں نواب آف بہاولپور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو بھی پی ٹی آئی میں ضم کررہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے نواب صلاح الدین عباسی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker