اسلام آباد (کاشف رفیق سے )نواز شریف کے ڈان والے انٹرویو کی گھن گرج تھمی نہ تھی کہ اسد درانی کی کتاب نے تہلکہ مچا دیا اور اب جلدہی ریحام خان کی سوانح حیات بھی منظر عام پر آ رہی ہے ۔ ریحام خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب بالکل تیار ہے اور اس کتاب کے اردو، ہندی اور ترکش زبان میں تراجم بھی کیے جا چکے ہیں کتاب کی رونمائی کسی بھی وقت ہوسکتی ہے ۔ بس اس حوالے سے یہ طے ہونا باقی ہے کہ کتاب کی رونمائی پہلے لندن میں ہو گی یا اسلام آباد میں ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب میں ریحام خان کی ذاتی زندگی کے علاوہ عمران خان کے حوالے سے بھی چشم کشا انکشافات کیے گئے ہیں ۔ دھرنوں اور عمران خان کے دوست کی موت کے حوالے سے بھی انکشافات موجود ہیں ریحام خان نے کتاب کی رونمائی سے پہلے سوشل میڈیا پر اس کا پرومو بھی جاری کر دیا ہے ۔ انتخابات کے موقع پر اس کتاب کی اشاعت کو سیاسی حلقے بہت اہمیت دے رہے ہیں ۔
فیس بک کمینٹ