ملتان(رضی الدین رضی )سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سکندر بوسن کے قریبی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 154کے لئے ان کا ٹکٹ واپس نہیں لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد حسین ڈیہڑ کے کارکنوں نے حلقے میں اگرچہ کشیدگی پیداکرنے کی کوشش کی اور ویب سائٹ سے سکندر بوسن کا نام عارضی طورپر ہٹائے جانے کو اپنی فتح قراردیا۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ احمد حسین ڈیہڑ کے لیے پی ٹی آئی میں اب کوئی گنجائش نہیں رہی۔ سکندر بوسن کے قریبی عزیزمحمد حسنین بوسن نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ سکندربوسن اوران کے ساتھیوںکو این اے 154کے ساتھ ساتھ پی پی 211اور پی پی212کے ٹکٹ بھی دیئے جارہے ہیں۔عمران خان ان ٹکٹوں کا وعدہ کرچکے ہیں اور ایک دوروز میں ان کا اعلان کردیا جائے گا۔
فیس بک کمینٹ