اسلام آباد/ ملتان : تحریکِ انصاف میں دھڑے بندی ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیںاور شاہ محمود اور جہانگیر ترین کی لڑائی سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دو بڑے کھلاڑیوں کی لڑائی نے کپتان کو پریشان کر دیا۔ عمران خان کوششوں کے باوجود شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی محاذ آرائی ختم نہ کرا سکے، لفظی جنگ سے انتخابی مہم متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔خبریں ہیں کہ انتخابی ٹکٹوں پر شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی بنی گالہ کیمپ کیلئے دردِ سر بن گئی ہے، عمران خان نے لاکھ جتن کیے لیکن دونوں رہنماؤں کے درمیان سیز فائر نہیں کروا سکے۔جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے اپنے اپنے دھڑوں کو سبقت دلانے کی کوششیں جاری ہیں۔ شاہ محمود، جہانگیر ترین پر من پسند افراد کو ”ان“ کرنے کا الزام اور سیاست کے کھیل سے آؤٹ ہونے کا طعنہ بھی سنا چکے ہیں۔شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کے مطابق لڑائی ذاتی نہیں بلکہ ٹکٹوں کی تقسیم کی ہے، عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔ دوسری جانب جہانگیر ترین کا دعویٰ ہے کہ وہ گیم کا حصہ ہیں، پارٹی کی الیکشن مہم بھی چلا رہے ہیں۔
( بشکریہ : دنیا نیوز )
فیس بک کمینٹ