پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی قیادت سے دستبردار ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ سرفراز احمد کو کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔ دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اظہر علی سے ملاقات کے بعد بتایا کہ وہ بحیثیت بلے باز ون ڈے ٹیم کیلئے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بدترین شکست ہوئی اور اسے مجموعی طور پر 18 میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔
فیس بک کمینٹ