دبئی : متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں رنگا رنگ تقریب کے ذریعے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل2017ء کرکٹ میلے کا افتتاح ہو گیا۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا سٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں ۔ تقریب میں مختلف گیتوں کے ذریعے ملک کے چاروں صوبوں اور وفاق کی ثقافت کی مںظر کشی کی گئی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کریں گے اور لاہور میں فائنل کرانے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔ اس موقع پر نجم سیٹھی نے بھی خطاب کیا ۔
فیس بک کمینٹ