ملتان : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ علی موسی گیلانی پر مخالفین کی فائرنگ بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گولیاں، رکاوٹیں اور پابندیاں پاکستان پیپلزپارٹی کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ واضح رہے کہ ملتان میں این اے 157 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کے قافلے پر محمود آباد کے علاقے میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، تاہم واقعے میں علی موسیٰ اور ان کے تمام ساتھی محفوظ رہے۔فائرنگ کا واقعہ پاکستان تحریک انصاف کے یونین کونسل چیئرمین ججی ڈوگر نامی شخص کے گھر کے سامنے پیش آیا تھا جس کے بعد واقعے کا مقدمہ اعجاز عرف ججی ڈوگر سمیت 4 افراد کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں درج کر لیا گیا ہے ۔
فیس بک کمینٹ