اسلام آباد : عمران خان قومی اسمبلی کی 5،شہباز شریف 4قومی اور 2صوبائی ، بلاول بھٹو 3قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے ،شاہد خاقان عباسی،محمود خان اچکزئی،مولانا فضل الرحمان اور اعجاز الحق2 ،2نشستوں پر میدان میں اتریں گے ،چوہدری نثارعلی خان 2قومی اور 2صوبائی ،چوہدری پرویز الٰہی2 قومی اورایک صوبائی ، میاں منظور وٹو2 قومی ایک صوبائی ، جمشید دستی قومی اسمبلی کی 4 اور ایک صوبائی جبکہ عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر الیکشن لڑیں گی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018کے لئے بدھ کو(کل) پولنگ ہوگی‘بلوچستان کے 1768،خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 3874 ،پنجاب اور اسلام آباد کے 5487 اور سندھ کے 5887 پولنگ اسٹیشن انتہائی احساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستوں میں شامل ہیں۔ عام انتخابات میں 10کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں ،انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے 8لاکھ کے قریب سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کئے جائیں گے ، جن میں 4لاکھ پولیس اور ساڑھے تین لاکھ کے قریب فوجی اہلکار تعینات کئے جائیں گے ،ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 12ہزار 570کے قریب امیدوار میدان میں اتریں گے ، جن میں سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 3675امیدوا ر انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 728 نشستوں کےلئے 8895امیدوار میدان میں اتریں گے۔ ، بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 303امیدوار میدان میں اتریں گے جن میں سے جنرل نشستوں پر 287جبکہ خواتین کی نشستوں پر 16امیدوار ہوں گی جبکہ صوبائی اسمبلی کی 65نشستوں کےلئے 1007امیدوار میدان میں اتریں گے جن میں 943جنرل نشستوں پر ،42خواتین کی نشستوں پر جبکہ 22اقلیتی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کےلئے 760امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں سے 725جنرل نشستوں پر جبکہ 35خواتین کی نشستوں پر امیدوار ہوں گی جبکہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی 124نشستوں کےلئے 1264امیدوار میدان میں اتریں گے جن میں 1165جنرل نشستوں ،79خواتین کی نشستوں جبکہ 20امیدوار اقلیتوں کی نشستوں پر حصہ لیں گے ۔پنجاب سے قومی اسمبلی کےلئے 1696امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں جنرل نشستوں پر 1623جبکہ خواتین نشستوں پر 73امیدوار شامل ہیں ۔ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی 371 نشستوں کےلئے 4242امیدوار ہیں جن میں 4036جنرل نشستوں پر ،174خواتین کی نشستوں پر جبکہ 32امیدواراقلیتوں کی نشستوں کےلئے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔سندھ سے قومی اسمبلی کےلئے 872امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں جنرل نشستوں پر 824جبکہ خواتین نشستوں پر 48امیدوار شامل ہیں ۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی کی 168نشستوںکےلے2382امیدوار ہیں جن میں 2252جنرل نشستوں پر ،91خواتین کی نشستوں پر جبکہ 39امیدواراقلیتوں کی نشستوں کےلئے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی نشستوں کےلئے 44امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے ، انتخابات کے لئےکئی بڑے نام بھی میدن میں اتریں گے عمران خان ، شہباز شریف ، بلاول بھٹو اور چوہدری نثارسمیت متعدد اہم رہنماء ایک سے زائد نشستوں کے لئے میدان میں اتریں گے ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 53 اسلام آباد اوراین اے 57پر انتخاب لڑیں گے۔ عمران خان قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں این اے 53 اسلام آباد ،این اے 95میانوالی،این اے 131لاہور،این اے 243کراچی ایسٹ اور این اے 35بنوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے،بلاول بھٹو قومی اسمبلی کی تین نشستوں این اے 200لاڑکانہ ، این اے 246کراچی ساؤتھ اور این اے 8مالاکنڈ سے میدان میں اتریں گے ،چوہدری نثار علی خان دو قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 59اوراین اے 63جبکہ دو صوبائی کے حلقوں پی پی 10اورپی پی 12سے میدان میں اتریں گے۔ شہباز شریف قومی اسمبلی کےچارحلقوں این اے 132لاہور،این اے 192ڈیرہ غازی خان ،این اے 249کراچی ویسٹ اور این اے 3سوات جبکہ دو صوبائی کے حلقوں پی پی 164اور پی پی 165پر الیکشن لڑیں گے۔ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 156ملتان ،این اے 220عمر کوٹ اور این اے 221تھرپارجبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی217سے میدان میں اتریں گے۔عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کے چار حلقوں این اے 53اسلام آباد ،این اے 231سجاول ، این اے 25نوشہرہ اور این اے 161لودھراں سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔جمشید دستی قومی اسمبلی چار حلقوں این اے 182،185،184اور189اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 276سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 65 اور69جبکہ صوبائی حلقے پی پی 30سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔فواد چوہدری قومی اسمبلی کی نشست این اے 67جہلم اور صوبائی نشست پی پی 27سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ شیخ رشید احمد قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 60اور62راولپنڈی سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔اعجاز الحق قومی اسمبلی کی دونشستوں این اے 167بہاولنگر اوراین اے 169سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔منظور وٹو قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 143اور144اوکاڑہ جبکہ صوبائی نشست پی پی 186سے میدان میں اتریں گے اسی طرح رانا ثناء اللہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 106اورصوبائی نشست پی پی 113سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ حمزہ شہباز قومی اسمبلی کی نشست این اے 124اورصوبائی نشست پی پی 146لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔فضل الرحمان قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 38اوراین اے 39سے میدان میں اتریں گے۔اکرم خان درانی قومی اسمبلی کی نشست این اے 35اورصوبائی نشست پی کے 90سے الیکشن لڑیں گے۔پرویز خٹک قومی اسمبلی کی نشست این اے 25اور صوبائی نشست پی کے 61سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ فاروق ستار قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 245کراچی ایسٹ اور این اے 247کراچی ساؤتھ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی کی دونشستوں این اے 263قلعہ عبداللہ اور این اے 265کوئٹہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ انجینئر امیر مقام قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 2سوات اور این اے 29پشاور جبکہ دوصوبائی نشستوں پی کے 2اورپی کے 4سوات سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ امیر حیدر خان قومی اسمبلی کی نشست این اے 21مردان اور صوبائی نشست پی کے 53سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کی نشست این اے 131اورصوبائی نشست پی پی 168سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
فیس بک کمینٹ