لاہور : پیر کی شام لاہور میں مال روڈ پر خود کش دھماکے میں اعلیٰ پولیس افسروں سمیت 11 افراد شہید اور 73 سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے کئی حالت تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے ۔ دھماکے کا شکار ہونے والوں میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور ریٹائرڈ کیپٹن احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل بھی شامل ہیں دھماکہ چیئرنگ کراس پر ہوا جہاں کیمسٹس اینڈ فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے دھرنا دیا گیا تھا ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ڈی آئی جی مظاہرین کے ساتھ دھرنا ختم کرانے کے لئے بات چیت کر رہے تھے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی ۔ دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
فیس بک کمینٹ