اسلام آباد : سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی مالی معاونت سے لندن اور دبئی میں گھر خریدنے کا اعتراف کیا ہے ۔ سماء ٹی وی کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا 2009ء میں لندن اور دبئی میں اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے میں نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے لاکھوں ڈالر لئے تھے تاہم انہوں نے اس کی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا پرویز مشرف نے کہا کہ شاہ عبد اللہ میرے لیے بھائیوں کی طرح تھے، ہمارے خاندانی مراسم تھے یہاں تک کہ مجھے شاہ عبداللہ کی رہائش گاہ تک رسائی حاصل تھی اور وہ میرے ساتھ سگریٹ بھی پی لیتے تھے ۔
فیس بک کمینٹ