ملتان : لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے پی پی 217کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی شیخ سلمان نعیم کی جانب سے اثاثہ جات اورتعلیمی قابلیت درست ظاہرنہ کرنے پران کی نااہلی کا کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیااور15دن کے اندرجواب طلب کرلیاہے۔قبل ازیں حمیدآبادکالونی کے رہائشی نویدانجم نے سلمان نعیم کے خلاف پٹیشن دائرکی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نے اثاثہ جات اورتعلیمی قابلیت درست ظاہرنہیں کی تھی ۔کیس کی سماعت جسٹس مزمل اخترشبیرنے کی ۔پٹیشن میں سلمان نعیم پر2شناختی کارڈرکھنے اورایک ہزارسی سی کاررکھنے کابھی الزام ہے۔رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی فارم پرتعلیمی قابلیت قابلیت گریجویشن جبکہ کاغذات نامزدگی میں انٹرمیڈیٹ تعلیم لکھی ہے۔سلمان نعیم کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے اس نشست پر سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی
فیس بک کمینٹ