اہم خبریں

ملک بھر میں آزادی کا جشن : صدر وزیر اعظم کی طرف سے مبارک باد

اسلام آباد : ملک بھر میں آج 72 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، سرکاری اور نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے صدر اور وزیراعظم نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر سے ہوا جس میں ملکی ترقی و استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں سے سلامی دی گئی۔ صبح 8 بج کر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے اور قوم نے یک زباں ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی، تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کےسربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، غیر ملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ان تصورات کی مجسم تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں، یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔ آج حقیقی جشن کا دن ہے اور میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے۔ یہ دن یاد دہانی ہے پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے۔ پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں، دعا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو آسانیاں عطا ہوں۔کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نےاعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈوروقار محمد تھے۔ دوسری جانب لاہور میں بھی مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker