ڈی جی خان : سردار عثمان بزداراحمدبزدار جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچویں اور ڈیرہ غاز ی خان کے دوسرے وزیر اعلیٰ ہیں جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔پنجاب میں اب تک 20 وزرائے اعلیٰ منتخب ہو چکے ہیں بالغ رائے دہی کی بنیاد پر 1970میں منعقدہونے والے الیکشن کے بعد پنجاب کے پہلے وزیر اعلیٰ معراج خالد تھے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر اعلیٰ ملک غلام مصطفی کھر 12 نومبر 1973سے 15 مارچ 1974 تک وزیر اعلیٰ رہے اور ان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے ۔ ان کے بعد نواب صادق حسین قریشی 15 جولائی 1975 سے 5 جولائی 1977 تک وزیر اعلیٰ رہے وہ ملتان سے تعلق رکھتے تھے۔ اس کے 13 سال بعد غلام حیدر وائیں 6 اگست 1990 سے25 اپریل 1993 تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہے ہیں وہ میاں چنوں ضلع خانیوال سے تعلق رکھتے تھے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے چوتھے وزیر اعلیٰ سردار دوست محمدخان کھوسہ 11 اپریل 2008 سے 8 جون 2008 ءتک اس منصب پر فائز رہے ۔ وہ ڈیرہ غازیخان کے رہنے والے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب سے مجموعی طور پر پانچویں وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا تعلق بھی ڈیرہ غازیخان سے ہے وہ دوسرے وزیر اعلیٰ ہیں جن کا تعلق ضلع ڈیرہ غازی خا ن سے ہے سردار عثمان احمد خان بزدارکل اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔
فیس بک کمینٹ