راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’کسی خاتون سے بدسلوکی نہیں کی، وہ میرے گلے پڑگئی تھیں، میں 5 سو یا 1 ہزار روپے تو دے سکتا ہوں لیکن اس سے زیادہ نہیں‘۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبر گردش میں تھی کہ شیخ رشید احمد نے اپنی رہائش گاہ پر ملنے آنے والی بزرگ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی اور موقع پر موجود ویڈیو بنانے والے ایک رپورٹر کا موبائل فون توڑ دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے واضح کیا کہ ’نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے، خاتون مجھ سے لڑرہی تھیں اور 50 ہزار روپے مانگ رہی تھیں، میں 5 سو یا ہزار روپے تو دے سکتا ہوں لیکن اس سے زیادہ نہیں دے سکتا، پولیس نے اُن خاتون کو میری رہائشی حدود سے باہر نکالا، آج کل حالات کا کچھ پتا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے خاتون کے ساتھ کوئی بدسلوکی کی نہ کسی کا موبائل فون توڑا۔شیخ رشید نے بتایا کہ لال حویلی میں تو روز ہی یہ سب ہوتا رہتا ہے، آج بھی 2 خواتین آئی تھیں جو کہ میری سپورٹر اور ووٹر تھیں، وہ خواتین مجھ سے مکان کا تقاضا کررہی تھیں، جو میرے لیے ناقابل قبول تھا‘۔
فیس بک کمینٹ