اہم خبریں

قادیانی کو مشیر بنانا عمران خان کا جرات مندانہ فیصلہ ہے : مبصرین

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے نام ور اقتصادی ماہرڈاکٹر عاطف آر میاں کو اپنا اقتصادی مشیر مقرر کر کے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے اور ہمیں ان کا خیر مقدم کرنا چاہئے ۔ ڈاکٹر عاطف پہلے پاکستانی ہیں جنہیں آئی ایم ایف نے دنیا کے بہترین 25 اقتصادی ماہرین کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔39سالہ عاطف میاں کو ان لکھاریوں میں شمار کیا جاتا ہے جو معیشت کے موضوع پر سند سمجھے جاتے ہیں ۔ اقتصادی موضوعات پر ان کی کئی کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں ۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماءشہلا رضا کی جانب سے مرزا غلام احمد قادیانی کے پڑپوتے عاطف میاں کو وزیراعظم کا مشیر مقررکیے جانے پر تنقید کو بے بنیاد قراردیا ہے اور کہا ہے کہ قادیانی بھی اس ملک کے شہری ہیں اور اگر کسی قادیانی کو اس کی قابلیت کی بنیاد پر کوئی عہدہ دیا جاتا ہے تو اس پر بلاوجہ تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو تنقید سے بالاتر ہو کر اس فیصلے پر ڈٹے رہنا چاہیے کیونکہ قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح بھی سرظفراللہ خان کو وزارت خارجہ جیسا اہم منصب دے چکے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker