لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئی ہیں ۔ گزشتہ رات ان کی حالت ایک بار پھر انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑدیا تھا جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی تھی اورانہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھا ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی میت پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔حسین نواز نے بھی اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ان کی میت کے ساتھ پاکستان آ سکیں گے یا نہیں۔
فیس بک کمینٹ