اہم خبریں

پنجاب حکومت کے اشتہار میں پشتون کو دہشت گرد قرار دے دیاگیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور شمالی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کی نشاندہی پر حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کی آگاہی کے لیے بنائی گئی اشتہاری ویڈیو کو براڈکاسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔حکومت پنجاب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی اس آگاہی ویڈیو پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا اور الزام لگایا گیا تھا کہ اس اشتہاری ویڈیو میں نسلی پروفائلنگ کی گئی ہے۔تقریباً 30 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں لوگوں سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ نفرت انگیز تقاریر، اسلحے کی نمائش، لاؤڈ سپیکرز کا غیر قانونی استعمال اور دیگر مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ’15‘ پر دیں۔اس ویڈیو میں جہاں ’نفرت اور فرقہ واریت پر مبنی تقاریر‘ کی بات کی گئی ہے اس میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کو تقریر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس آگاہی اشتہار کی براڈکاسٹ کے بعد ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ٹویٹ میں حکومت کے اس اشتہار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس اشتہار کو پشتونوں کی نسلی پروفائلنگ قرار دیا۔محسن داوڑ نے ٹویٹ میں کہا ’پنجاب حکومت کے اس اشتہار کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اگر پشتون خود دہشت گردی کا متاثر ہو اور امن کا درس دیتا ہو تو پھر بھی کیا پنجاب میں پشتون کو دہشت گرد تصور کیا جاتا ہے؟ یہ نسلی پروفائلنگ ہے۔ پی ٹی آئی کو اپنے آپ کو اس طرح استعمال ہونے کی مخالفت کرنی چاہیے۔ اور اگر یہ مجبوری ہے تو پھر کچھ معقول بات کرے۔‘فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا ’جیسے ہی اس اشتہار کو ہمارے نوٹس میں لایا گیا اس کو براڈکاسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔ یہ بمشکل چند بار ہی چلا ہو گا اور تمام چینلز کو احکامات دے دیے گئے کہ اس طرح کے اشتہار نہ چلائے جائیں۔‘فواد چوہدری نے ساتھ ہی لوگوں سے استدعا کی کہ وہ اس مسترد اشتہار کو نہ پھیلائیں۔اگرچہ فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ یہ اشتہار براڈکاسٹ نہیں کیا جائے گا تاہم محسن داوڑ ایک اور ٹویٹ میں مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں تاکہ اس غلطی کو سرزد کرنے والوں کا تعین ہو سکے۔’ہم اس اشتہار کے ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ کوئی عام بات نہیں ہے۔ یہ صرف اشتہار میں چہروں کی بات نہیں ہے، یہ بات ہے وہ چہرے ایک نسل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کم از کم حکومت پنجاب کو اس پر معافی مانگنی چاہیے۔ یہ نہایت اشتعال انگیز اور مایوس کن ہے۔‘

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید پڑھیں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker