Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ذہنی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اہم خبریں

نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ذہنی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایڈیٹرجنوری 5, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
noor muqaddam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ذہنی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
ملزم کی ذہنی صحت کے بارے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست ملزم کے وکیل کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔
اسلام آباد کے ایڈشنل سیشن جج عطا ربانی نے بدھ کے روز نور مقدم قتل کے مقدمے کی سماعت کی تو اس واقعہ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے والے استغاثہ کے گواہ مدثر کا بیان قلمبند ہونے کے بعد اس پر جرح کی گئی۔
سماعت کے دوران ایک موقع پر جب نور مقدم قتل سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کو کمرہ عدالت میں چلانے کی بات آئی تو ملزمان کے وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ غیر متعقلہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے۔
اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کو گھسیٹ کر گھر کے گیٹ سے واپس لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عدالت نے ملزمان کے وکلا کی اس استدعا کو منظور کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سمیت دیگر غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے کا حکم دیا اور بیس منٹ تک قتل کے مقدمے کی عدالتی کارروائی اِن کیمرہ ہوئی۔
استغاثہ کے گواہ پر جرح مکمل ہونے کے بعد اس مقدمے کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے عدالت کو بتایا کہ اُن کے موکل کی ذہنی صحت کے بارے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے درخواست دی گئی تھی لہذا عدالت اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے ابھی تک اپنا وکیل مقرر نہیں کیا اور ذوالقرنین نامی وکیل ریاست کی طرف سے ملزم کو فراہم کیا گیا ہے۔
اس مقدمے کے مدعی اور مقتولہ کے والد شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس درخواست پر نہ تو ملزم کے دستخط ہیں اور نہ ہی کسی کو پاور آف اٹارنی دی گئی ہے تو پھر ایسی درخواست کو قابل سماعت کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟
انھوں نے کہا کہ ملزم ظاہر جعفر قتل کے اس مقدمے میں عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور ان کی جانب سے کبھی کوئی وکیل اور کبھی کوئی وکیل پیش ہوا جس کا مطلب یہ ہے کہ ملزم نے عدالتی کاغذ پر دستخط کیےتھے، لیکن اب یہ کہا جا رہا ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔
اس مقدمے کے پبلک پراسیکیوٹر حسن عباس نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے جس وکیل کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے وہ سٹیٹ کونسل یعنی سرکار کی طرف سے فراہم کیا گیا وکیل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملزم کو نور مقدم قتل کے مقدمے میں جب جائے حادثہ سے گرفتار کیا گیا تھا تو اس کا میڈیکل چیک اپ کروایا گیا تھا، جس میں وہ ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ تھا۔
انھوں نے کہا کہ ملزم اس وقوعہ سے پہلے ایک نجی سکول میں بچوں کی کونسلنگ بھی کرتا رہا ہے اس کے علاوہ وہ اپنے والد اور اس مقدمے کے شریک ملزم ذاکر جعفر کی کمپنی میں ایک عہدے پر بھی فائز رہا ہے۔
پبلک پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ جس گھر میں نور مقدم کا قتل ہوا وہ گھر شریک ملزم ذاکر جعفر کی کمپنی کا برانچ آفس تھا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے اس مقدمے کے ٹرائل کے آغاز میں میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کیوں نہیں دی؟ انھوں نے استدعا کی ملزم کے وکیل کی طرف سے دائر کی جانے والی اس درخواست کو مسترد کیا جائے۔
ملزم کے وکیل سکندر ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ اُن کے موکل کے خلاف ایک اور مقدمہ بھی درج ہے جس میں انھوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔
دلائل کے بعد عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اس مقدمے میں شامل ملزمان کے وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس مقدمے کی پیروی کرنے پر سوشل میڈیا پر انھیں بُرا بھلا کہا جا رہا ہے اور یہاں تک کہ انھیں ‘ننگی گالیاں’ بھی دی جا رہی ہیں جس پر مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے ایسا کچھ نہیں کیا جا رہا اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے۔
اس مقدمے کے مدعی شوکت مقدم کا بیان بدھ کے روز بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔ ملزمان کے وکلا نے اس مقدمے کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر ایڈشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انھیں اس مقدے پر فیصلہ کرنے کے لیے چھ ہفتوں کی مذید مہلت دی ہے جس میں سے دو ہفتے پہلے ہی گزر چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عدالت اس مقدمے کو جلد از جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے۔ عدالت نے اس مقدمے کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔ اگلی سماعت پر نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا بیان قلمبند کیا جائے گا اور اسی روز ان پر ملزمان کے وکلا جرح بھی کریں گے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نور مقدم کے قتل کے مقدمے کے تمام ملزمان کو عدالتی کارروائی ختم ہونے سے آدھا گھنہ پہلے عدالت میں پیش کیا گیا اور پھر سماعت ختم ہونے کے بعد مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت دیگر ملزمان کو سخت سکیورٹی میں واپس بخشی خانہ میں لے جایا گیا جہاں سے انھیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article‘پی ٹی آئی فنڈنگ کی اسکروٹنی کا خیر مقدم، ن لیگ، پیپلز پارٹی کی اسکروٹنی کا منتظر ہوں’
Next Article ملیحہ لودھی کا تجزیہ : 2022ء میں ہم کیا کچھ دیکھنے والے ہیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.