Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جنوری 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دو جنوری 1978 ء کالونی ملز میں 133 مزدوروں کا قتل ضیاء کے حکم پر ہوا : ڈان نیوز کی تحقیقی رپورٹ کا ایک حصہ
  • آج نام ور کالم نگار ، ڈرامہ نگار ، صحافی منو بھائی کی آٹھویں برسی ہے
  • گل پلازہ آتشزدگی : 14 افراد ہلاک 65 لاپتا ، آگ بجھا دی گئی
  • بلڈر انتقال کے بعد گل پلازہ اور آرجے مال میں یکے بعد دیگرے آتشزدگیاں ۔۔ محض حادثات یا کچھ اور ؟شاہ ولی اللہ جنیدی کی ر پورٹ
  • معروف خطاط، ڈیزائینر اور صحافی ارشد خرم انتقال کر گئے
  • مظاہروں میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے : امریکا مجرم ہے : خامنہ ای
  • کراچی کے شاپنگ پلازے میں ہولناک آتشزدگی : 5 افراد ہلاک
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ: عمران خان کی ضد سے بڑھتا ہوا سیاسی خلفشار
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ: عمران خان کی ضد سے بڑھتا ہوا سیاسی خلفشار

رضی الدین رضیدسمبر 9, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran march
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صدر عارف علوی یہ امید تو دلارہے ہیں کہ مسلم لیگ (نون) کے بااثر رہ نما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب ان کے ساتھ ہوئی ملاقاتوں میں کوئی ایسی راہ ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں جو ملک میں سیاسی استحکام کا ماحول اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو۔سوال اس کے باوجود یہ اٹھانا لازمی ہے کہ سیاسی استحکام کی کلید ان دنوں کس سیاسی رہ نما کے ہاتھ میں ہے۔ منطقی انداز میں مذکورہ سوال کا جواب ڈھونڈتے ہوئے میں یہ اعتراف کرنے کو مجبور محسوس کررہا ہوں کہ یہ کلید فقط عمران خان صاحب کے اجارہ میں ہے۔ وہ ”چوروں اور لٹیروں“سے ہاتھ ملانے کو بھی آمادہ نہیں۔فوری انتخاب ان کے لئے ”اب نہیں تو کبھی نہیں“ کی صورت اختیار کرچکے ہیں۔اسی باعث بضد ہیں کہ وفاقی حکومت اگر قومی اسمبلی کی تحلیل کے ذریعے ان کی امید نہیں دلارہی تو پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیا ں رواں ماہ کے اختتام پر تحلیل کردی جائیں۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی تاہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو فی الوقت تیار نہیں۔ ٹی وی انٹرویوز میں اصرار کرتے سنائی دئے کہ اگلے برس کے مارچ تک انتظار کرلیا جائے تانکہ ”ترقیاتی کاموں“ کی تکمیل کی بدولت تحریک انصاف اور اس کی اتحادی مسلم لیگ (ق)کے اراکین صوبائی اسمبلی ”اپنے حلقوں“ میں ناقابل شکست بن سکیں۔مارچ تک اپنا عہدہ برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز تحریک انصاف کے ایک رکن کو پنجاب کابینہ میں شامل کرتے ہوئے بھی کردیا ہے۔عمران خان صاحب کو یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اور برملا اس ضمن میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنے سے باز نہیں رہے۔
بعدازاں زمان پارک میں تحریک انصاف کے قائد نے اپنی جماعت کے کے اہم رہ نماﺅں سے طویل مشاورت کی۔اس کے اختتام پر شاہ محمود قریشی،اسد عمر اور فواد چودھری صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصررہے کہ پنجاب اسمبلی رواں ماہ ہی تحلیل کردی جائے گی۔فرض کیا چودھری پرویز الٰہی اس پر آمادہ نہ ہوئے تو عمران خان صاحب پنجاب اسمبلی میں موجود اپنے اراکین اسمبلی کو اجتماعی استعفے دینے کو مجبور کریں گے۔ پنجاب کابینہ میں شامل تحریک انصاف کے وزراءکو بھی اپنے عہدوں سے فا رغ ہونا پڑے گا۔ اس کے بعد وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہنے کے لئے چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (نون) اور اس کی اتحادی پیپلز پارٹی سے رجوع کرنا ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری شروع دن سے چودھری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (نون) کے مابین ”دوستی“ کے خواہاں ہیں۔چودھری صاحب کے رویے نے مگرمسلم لیگ (نون) کے کئی حلقوں کو چراغ پا بنادیا ہے۔ وہ ان کے ہاتھوں اب مزید ”بلیک میلنگ“ کو تیار نہیں۔اپنی قیادت کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں نئے انتخابات ہوبھی گئے تو ”قیامت“ نہیں آجائے گی۔ یہ تصور محض خام خیالی ہے کہ پنجاب میں نئے انتخابات تحریک انصاف کو بھاری بھر کم اکثریت فراہم کریں گے۔ یوں تحریک انصاف آئندہ پانچ برسوں تک پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے میں وہی حیثیت اختیار کرلے گی جو 1988ءسے 1999ءاور بعدازاں 2008ءسے 2018ءتک مسلم لیگ (نون) کو میسر رہی ہے۔
نئے انتخاب کا اعلان ہوجائے تو وہ قطعاََ ایک نیا منظر نامہ تشکیل دیتا ہے۔ مسلم لیگ (نون) کے کئی رہ نما ممکنہ منظر نامے کو اپنے لئے خوش کن محسوس نہیں کرتے۔انہیں یہ فکر لاحق ہے کہ اپریل 2022ءکے بعد وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو رام کرنے کی خاطر جو پالیسیا ں اپنائی ہیں انہوں نے مسلم لیگ (نون) کے ووٹ بینک کو شدید زک پہنچائی ہے۔1990ءکی دہائی سے اس جماعت کو پنجاب میں اقتصادی رونق مہیا کرنے والی جماعت تصور کیا جاتا رہا ہے۔ شہری متوسط طبقے کی اکثریت بھی پنجاب میں شہباز شریف کے متعارف کردہ ”میگا پراجیکٹس“ کے بارے میں شا داں محسوس کرتی رہی۔ سوشل میڈیا کے ساتھ جوان ہوئی نسل مگر اب ”حقیقی آزادی“ کا خواب دیکھ رہی ہے۔ ”موروثی سیاست“ سے اُکتائی یہ نسل میڈیا کے ماہرانہ استعمال کے ذریعے شریف خاندان کی صداقت وامانت پر بھی کئی سوالات اٹھارہی ہے۔مسلم لیگ (نون) کے تجربہ کار رہ نما ”نئی سوچ“ سے گھبرائے نہیں۔ان کی خواہش ہوگی کہ اگر چودھری پرویز الٰہی عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر ان سے تعاون کے طلب گارہوں تو ”کڑواگھونٹ“ پی لینے میں کوئی حرج نہیں۔ مجھے گماں ہے کہ مسلم لیگ (نون) کے چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ ”بلیک میلنگ“ سے اُکتائے افراد کے مقابلے میں مذکورہ بالا سوچ کا حامل گروہ بالآخر اپنی بات منواسکتا ہے۔
عمران خان صاحب مگر چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لئے آمادہ نہ کر پائے تو مزید ”غضب ناک“ ہوجائیں گے۔خیبرپختونخواہ میں اس کے بعد ہر صورت وہاں کی اسمبلی کی تحلیل پر ڈٹ جائیں گے۔یوں اگلے برس کے مارچ تک کم از کم ہمارے ایک صوبے میں نئے انتخاب کو یقینی بناسکتے ہیں۔ یوں سیاسی بحران گھمبیر تر ہوجائے گا۔مذکورہ بحران کے ہوتے ہوئے وفاقی حکومت کو عالمی معیشت کے نگہبان اداروں کے ساتھ طویل المدت تعاون کے معاہدے کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔معاشی عدم استحکام اپنی جگہ برقرار رہے گا۔ وہ بلکہ مزید شدت بھی اختیار کرسکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف کو رام رکھنا دشوار تر ہونا شروع ہوجائے گا۔
صدر عارف علوی کی وساطت سے عمران خان صاحب کو لہٰذا فوری انتخاب کے بجائے مزید کچھ ماہ تک انتظار کے لئے قائل کرنا اسحاق ڈار صاحب کے لئے ممکن نظر نہیں آرہا۔ ”اب نہیںیا کبھی نہیں“ والی ضد کے ساتھ عمران خان صاحب مزید لچک دکھانے کو آمادہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے لچک نہ دکھائی تو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہ نما بھی اپنی بات پر ڈٹ جائیں گے۔دونوں فریقین کا اپنے اپنے مو¿قف پر ڈٹ جانا سیاسی خلفشار کو سنگین تر بنائے گا۔ہماری ریاست کے دائمی ادارے یقینی نظر آتی خلفشار کی بابت ”نیوٹرل“ رہ ہی نہیں سکتے۔ بالآخر انہیں کوئی نہ کوئی کردار ادا کرنا ہوگا جو بالآخر اپنے اپنے موقف پر ڈٹے فریقین کو سیاسی اعتبار سے اجتماعی نقصان پہنچائے گا۔اس پہلو کی جانب مگر روایتی اور سوشل میڈیا توجہ دیتا نظر نہیں آرہا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکاکالم:ڈالر اور اونٹ …
Next Article پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو شدید مالی بحران کا سامنا : ریڈیو پاکستان کی بندش کا امکان
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

دو جنوری 1978 ء کالونی ملز میں 133 مزدوروں کا قتل ضیاء کے حکم پر ہوا : ڈان نیوز کی تحقیقی رپورٹ کا ایک حصہ

جنوری 20, 2026

آج نام ور کالم نگار ، ڈرامہ نگار ، صحافی منو بھائی کی آٹھویں برسی ہے

جنوری 19, 2026

گل پلازہ آتشزدگی : 14 افراد ہلاک 65 لاپتا ، آگ بجھا دی گئی

جنوری 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دو جنوری 1978 ء کالونی ملز میں 133 مزدوروں کا قتل ضیاء کے حکم پر ہوا : ڈان نیوز کی تحقیقی رپورٹ کا ایک حصہ جنوری 20, 2026
  • آج نام ور کالم نگار ، ڈرامہ نگار ، صحافی منو بھائی کی آٹھویں برسی ہے جنوری 19, 2026
  • گل پلازہ آتشزدگی : 14 افراد ہلاک 65 لاپتا ، آگ بجھا دی گئی جنوری 19, 2026
  • بلڈر انتقال کے بعد گل پلازہ اور آرجے مال میں یکے بعد دیگرے آتشزدگیاں ۔۔ محض حادثات یا کچھ اور ؟شاہ ولی اللہ جنیدی کی ر پورٹ جنوری 18, 2026
  • معروف خطاط، ڈیزائینر اور صحافی ارشد خرم انتقال کر گئے جنوری 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.