Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 24, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ نے آئی فون امریکا میں تیار کرنے کی شرط لگا دی : یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • ڈی پورٹ ہو کر پاکستان لوٹنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے، ایف آئی آر کاٹی جائے گی: وزارتِ داخلہ
  • نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدی
  • ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم : استغفراللّٰہ!
  • عمران خان کیلئے بیک چینل مذاکرات، امریکی پاکستانی ڈاکٹرز کی دوبارہ پاکستان آمد
  • سہیل وڑائچ کا کالم : بلبل، پھول اور کانٹا
  • نصرت جاوید کا تجزیہ : جنوبی افریقہ میں”گوروں کے قتلِ عام” کی کہانی
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاک بھارت بات چیت، وقت کی اہم ترین ضرورت
  • کشور ناہید کا کالم : تفریحی ادارے ، بزرگوں کے مسائل اور مساجد کو تالے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»’’استاد‘‘ مزید مہربان ہو گیا۔۔نصرت جاوید
کالم

’’استاد‘‘ مزید مہربان ہو گیا۔۔نصرت جاوید

رضی الدین رضیستمبر 24, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انتہائی سطحی سوچ اور متلون مزاجی کے باوجود امریکی صدر عالمی منظرنامے میں کوئی ’’تاریخی‘‘ کردار ادا کرنے کاخواہاں بھی ہے۔ اسی باعث 22جولائی کے روز پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات سے قبل اس نے ازخود مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے ثالثی کی خواہش کا اظہار کیا ۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے ہمیں مزید حیران کردیا کہ بھارتی وزیر اعظم بھی جنوبی ایشیاء میں دائمی امن کے قیام کے لئے اس سے ثالثی کا طلب گار ہے۔
اس کے دعویٰ کو ذہن میں رکھتے ہوئے میرے دل خوش فہم نے یہ امید باندھ لی کہ ہوسٹن میں نریندرمودی کی سواگت کے لئے لگائے تماشے سے خطاب کرتے ہوئے وہ کسی نہ کسی بہانے کشمیر کا ذکر بھی کرے گا۔مودی کو چاپلوسانہ زبان استعمال کرتے ہوئے یاد دلانے کی کوشش کرے گا کہ بھارت کا ’’وکاس(ترقی)‘‘ برصغیر میں امن کے بغیر ممکن ہی نہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل اس حوالے سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ٹرمپ مگر ٹرمپ ہے۔ پل میں تولہ،پل میں ماشہ، سنجیدہ مسائل کے تناظر میں اس سے مستقل مزاجی کی توقع رکھنا سادہ لوحی کے سوا کچھ بھی نہیں۔


ذاتی حوالوں سے اتوار کا دن ٹرمپ کے لئے ویسے بھی ایک ’’بُرا‘‘ دن تھا۔امریکی میڈیا میں اس ٹیلی فون کے تذکرے ہورہے تھے جس کے ذریعے اس نے مبینہ طورپر یوکرین کے صدر سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اس کے ملک میں کاروبار کرنے والے جوبائیڈن کے بیٹے کو بدعنوانی کے الزام میں گھیرنے کی کوشش کرے۔بائیڈن اوبامہ کیساتھ نائب صدر رہا ہے۔ٹرمپ کاخیال ہے کہ آئندہ صدارتی انتخاب کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی بالآخر اسے اپنا امیدوار چن لے گی۔بائیڈن کی ممکنہ نامزدگی کو بدعنوانی کی کہانیوں سے روکنے کے لئے امریکی صدر کا ایک دوسرے ملک کے سربراہ سے رابطہ اگر درست ثابت ہوا تو ٹرمپ کی اپنی نامزدگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔میڈیا میں اس کی وجہ سے برپا شور سے وہ ٹھوس وجوہات کی بناء پر پریشان تھا۔یوکرین کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر ہوئی گفتگو کے علاوہ ٹرمپ کے ناقدین مسلسل یہ سوالات بھی اٹھارہے ہیں کہ ایران کے ساتھ اب کیا سلوک کرنا ہے۔یمن کے حوثیوں نے چند دن قبل سعودی عرب میں تیل کی فراہمی کے لئے لگائی تنصیبات پر میزائل برسائے۔


امریکی صدر نے ایران کو اس حملے کا براہِ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔یہ بڑھک بھی لگائی کہ امریکہ ایران کو ’’سبق‘‘ سکھانے کے لئے فوجی اعتبار سے پوری طرح تیار ہے۔ ایران کو سبق سکھانے کا فیصلہ مگر سعودی عرب کو کرنا ہوگا۔ یہ کہتے ہوئے اس نے گویا اپنے قریب ترین حلیف کو ’’ساہڈے تے نہ رہنا‘‘والا پیغام دیا جس پر امریکی میڈیا میں بہت تنقید ہورہی ہے۔میڈیا میں برپا شور اور اس کے ذریعے اٹھائے سوالوں سے پریشان ہوا ٹرمپ اتوار کے دن لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے کسی ’’رونق میلے‘‘ کی تلاش میں تھا۔ ہوسٹن میں جمع ہوئے پچاس ہزار بھارتی نژاد امریکیوں نے اس کے لئے میلہ لگادیا۔ اس میلے سے خطاب کرتے ہوئے اس نے جوش خطابت میں یہ اعلان کردیا کہ ’’انتہا پسند اسلامی دہشت گردی‘‘ کے خلاف امریکہ اور بھارت یکسو اور یکجا ہوکر لڑیں گے۔ بھارتیوں نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر جذبات سے مغلوب ہوئے تالیاں بجاکر اس اعلان کا خیرمقدم کیا۔ ٹرمپ کے چہرے پر رونق پھیل گئی۔ اپنی تقریر کے بعد اس نے حاضرین کے ساتھ بیٹھ کر مودی کا طولانی خطاب بھی انتہائی دل جمعی سے سنا اور تقریب کے اختتام پر مودی کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر میدان کا رائونڈ لگاتے ہوئے وہاں سے باہر چلا گیا۔ہمارے میڈیا میں اس امر پر کماحقہ توجہ نہیں دی گئی کہ ’’انتہا پسند اسلامی دہشت گردی‘‘ کے علاوہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں بطور خاص سجن جندل کا ذکر بھی کیا تھا ۔ یاد رہے کہ یہ وہی بھارتی سرمایہ کار ہے جو ایک بار نواز شریف سے ملنے پاکستان آیا تو ہمارے میڈیا نے اس کی پاکستان آمد کو سابق وزیر اعظم کے ’’ مودی کا یار‘‘ ہونے کے ثبوت کی صورت پیش کیا تھا۔جندل کی کمپنی امریکہ کے OHIOمیں 500ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کے ساتھ برسوں سے بند ہوئی ایک سٹیل مل کو بحال کرے گی۔ اس کی وجہ سے روزگار کے جو نئے امکانات پیدا ہوں گے امریکی صدر اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا۔اس کی Baseخوش ہوجائے گی۔مودی کی ہوسٹن میں ہوئی تقریر واضح انداز میں یہ پیغام دے رہی تھی کہ اس کی تقریر تیار کرنے والوں نے ٹرمپ کی اناپرست طبیعت کا بھرپور تجزیہ کررکھا ہے۔اس کی پہاڑ جیسی انا کی تسکین کے لئے مودی کے منہ سے وہ الفاظ کہلوائے گئے جن کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم نے ’’اعتراف‘‘ کیا کہ اس نے مذاکرات کا ہنر سیکھنے کے لئے ٹرمپ کی لکھی ایک کتاب "The Art of Deal”کا بھی غور سے مطالعہ کیا تھا۔اس حوالے سے مودی نے گویا خود کو ٹرمپ کا ’’شاگرد‘‘ کہا۔ 50ہزار بھارتیوں کے روبرو مودی کے اس ’’اعتراف‘‘ نے ٹرمپ کا دل موہ لیا۔ ’’استاد‘‘ مزید مہربان ہوگیا۔’’پیکچرابھی باقی ہے‘‘۔ہوسٹن میں فقط تقاریر ہی نہیں ہوئیں۔مودی نے اس شہر میں قائم تیل اور گیس کی چند بڑی کمپنیوں سے ان کی پیداوار خریدنے کے سمجھوتے بھی کئے ہیں۔سجن جندل کی جانب سے امریکہ میں بھاری بھر کم سرمایہ کاری کے علاوہ اب مزید سمجھوتوں کا انتظار ہے۔ان کے ذریعے چند امریکی مصنوعات کے لئے بھارتی منڈی نظر بظاہر کھول دی جائے گی۔ ٹرمپ کی America Firstوالے نعرے کی اس کے ذریعے تسکین ہوجائے گی۔بھارتی فوج کو جدید تر بنانے کے نام پر امریکہ کی اسلحہ ساز کمپنیوں سے بھی معاہدوں پر دستخط ہوناہیں۔ٹرمپ کی انا اور امریکی سیٹھوں کے کاروباری مفادات پر توجہ دیتے ہوئے مودی سرکار نے یقینا ایک اچھا شولگایا ہے۔ہمیں اس سے پریشان ہونے اور خود کو کوسنے کی البتہ ضرورت نہیں۔دورِ حاضر کی اولین ترجیح سفاکانہ منافع خوری ہے۔اس دور میں ’’انسان‘‘ بے وقعت ہوچکے ہیں۔ان کے بنیادی حقوق کے پامالی پر فکر مند ہونے کی کسی کو فرصت نہیں۔میڈیا میں رچائے کھیل تماشوں کی بدولت توجہ فروعی امور کی جانب مبذول کردی جاتی ہے۔ہماری جبلتوں میں نسلوں سے موجود تعصبات کے اظہار کے لئے سوشل میڈیا ہے جو لوگوں کو واہی تباہی بکنے میں مصروف رکھتا ہے۔مودی کی ہوسٹن میں ہوئی تقریر میں اہم ترین مقام میری عاجزانہ رائے میں پاکستان کا نام لئے بغیر طعنہ زنی اور بڑھک بازی ہی نہیں تھی۔آرٹیکل 370کے خاتمے کا دفاع بھی بہت اہم تھا


۔اس کالم میں اکثر یاد دلاتا رہا ہوں کہ یہ بات خداراہمیشہ ذہن میں رکھیے کہ مودی سرکار نے مذکورہ آرٹیکل کو اپنی پارلیمان کے ذریعے ختم کیا ہے۔مودی نے نہایت مکاری سے اس امرکا ذکر کیا۔ٹرمپ کی موجودگی میں بھارتی نژاد سامعین کو اُکسایا کہ وہ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر بھارتی پارلیمان کو خراج تحسین پیش کریں جس نے آرٹیکل 370کا خاتمہ کیا۔ مکارانہ مہارت سے Manageکئے اس ’’خراج تحسین‘‘ کے ذریعے ’’دُنیا کی طاقت ور ترین جمہوریت‘‘ کے صدر کو آبادی کے اعتبار سے ’’دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت‘‘ کے وزیراعظم نے درحقیقت یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ آرٹیکل 370کی تنسیخ محض مودی سرکار کا فیصلہ نہیں ہے۔یہ بھارت کی منتخب پارلیمان کا فیصلہ ہے۔نریندرمودی کے لئے اس فیصلے سے روگردانی ممکن ہی نہیں ہے۔وہ اس ضمن میں اب ’’بے بس‘‘ ہوچکا ہے۔آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد اس کالم میں تواتر سے عرض گزار رہا کہ بھارت کو مؤثر جواب وپیغام دینے کے لئے پاکستان کی پارلیمان کا پلیٹ فارم بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے۔مجھ جیسے دو ٹکے کے صحافیوں کی داد فریاد کے باوجود ہماری پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلوانے میں بہت دیر لگائی گئی۔ یہ اجلاس بالآخر طلب ہو بھی گیا تو وہاں جو بچگانہ تماشے لگے انہیں یاد کرتے ہوئے گھن آتی ہے۔بھارت کی پارلیمان میں، آپ کو بہت اعتماد سے یہ کہہ رہا ہوں، ہماری پارلیمان سے کہیں گنا زیادہ تعداد میں ’’چور اور لٹیرے‘‘ موجود ہیں۔درجنوں کے خلاف قتل اور زنابالجبر جیسے سنگین مقدمات بھی چل رہے ہیں۔ ’’منتخب پارلیمان‘‘ کا مگر جمہوری ثقافت کی عادی دُنیا میں ایک اجتماعی احترام واہمیت ہے۔ ہم اپنے گھر میں پاکستانی پارلیمان کو جوبھی کہتے رہیں مگر دُنیا کو مسئلہ کشمیر جیسے اہم موضوعات پر مؤثر ترین پیغام پہنچانے کے لئے اسے بروئے کار لانا ہوگا۔ ہزاروں خامیوں کے باوجود ہماری جمہوریت آج بھی ہجوم کے ہاتھوں وحشیانہ قتل کی ایسی وارداتیں نہیں دِکھارہیں جو آبادی کے اعتبار سے ’’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت‘‘ میں روزمرہّ کا معمول بن چکی ہیں۔اس جمہوریت کو مزید صحت مند ،مثبت اور توانابنائیں۔ دُنیا ہمیں سنجیدگی سے لینے پر مجبور ہوجائے گی۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان مودی کے طعنے کا کیا جواب دیں گے؟۔۔سید مجاہد علی
Next Article تم تو چلے جاؤ گے ہمارا کیا ہوگا ؟۔۔وسعت اللہ خان
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا تجزیہ : جنوبی افریقہ میں”گوروں کے قتلِ عام” کی کہانی

مئی 24, 2025

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لے لیا

مئی 22, 2025

ایران دہشت گردی کی سرپرستی بند کرے، ہم معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر

مئی 14, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ نے آئی فون امریکا میں تیار کرنے کی شرط لگا دی : یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی مئی 24, 2025
  • ڈی پورٹ ہو کر پاکستان لوٹنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے، ایف آئی آر کاٹی جائے گی: وزارتِ داخلہ مئی 24, 2025
  • نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدی مئی 24, 2025
  • ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ مئی 24, 2025
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم : استغفراللّٰہ! مئی 24, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.