Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جنوری 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکاتجزیہ:نظرانداز کئے افتادگانِ خاک
تجزیے

نصرت جاویدکاتجزیہ:نظرانداز کئے افتادگانِ خاک

رضی الدین رضیستمبر 23, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
child and mother in flood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عالمی سطح پر اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہوئی انجیلینا جولی پرخلوص ستائش کی مستحق ہیں۔ حالیہ سیلاب کی وجہ سے تقریباََ چار کروڑ پاکستانیوں کی زندگی تباہ وبرباد ہوئی تو ان پر نازل ہوئی آفت کے برسرزمین مشاہدے کی خاطر ہمارے وطن آئی۔سیلاب زدگان کے درمیان اس کی موجودگی اور اس تناظر میں دیگر مصروفیات مگر ہمارے روایتی اور سوشل میڈیا پر کماحقہ انداز میں اجاگر نہ ہوپائیں۔میڈیا کی زبان استعمال کروں تواس کا دورئہ پاکستان میری نگاہ میں ”انڈر پلے“ ہوا۔ میں اس لفظ کا اردو متبادل ڈھونڈنے سے قاصر ہوں۔
پاکستان کے چند بااثر میڈیا اداروں سے وابستہ کچھ سرکردہ افراد میرے بھائیوں جیسے دوست ہیں۔ اپنی عمر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں اکثر ان کی ”کوتاہیوں“ کی نشاندہی کرنا لازمی تصور کرتا ہوں۔ ان کا شکریہ کہ مجھ بے اثراور ریٹائر ہوئے رپورٹر کا جھکی پن صبر سے برداشت کرلیتے ہیں۔انجیلینا جولی کا سیلاب زدگان سے رابطہ مجھے ”انڈر رپورٹ“ ہوتا محسوس ہوا تو تلملا کر انہیں فون کئے۔ میری ترش گفتگو کو احترام سے سننے کے بعد وہ سب مجھے یہ بتانے کو مصر رہے کہ ”سکیورٹی خدشات“ کی وجہ سے مقامی صحافیوں کو انجیلینا جولی کی سیلاب زدگان کے ساتھ ملاقاتوں سے دور رکھا گیا تھا۔
انجیلینا جولی جیسے سیلبیریٹی یقینا رپورٹروں اور کیمرہ مینوں کے ہجوم سے گھبراتے ہیں۔انسانی ہمدردی کے جذبات سے مغلوب ہوکر قدرتی آفات کا نشانہ بنے مصیبت زدگان سے ملنے آئیں تو کامل توجہ اور دھیان سے ان کی دُکھ بھری داستان سننے ہی کو ترجیح دیتے ہیں۔پاکستان جیسے ممالک میں ”سکیورٹی خدشات“ انہیں مزید پریشان کرتے ہیں۔
مذکورہ بالا حقائق تسلیم کرنے کے باوجود مصر ہوں کہ انجیلینا جولی کے دورئہ پاکستان سے قبل موثر پیغام رسانی کے ذریعے اسے اس امر کو تیار کیا جاسکتا تھا کہ وہ سیلاب زدگان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو ریکارڈ پر لانے کی اجازت دے۔ روایتی میڈیا کے علاوہ ٹک ٹاک،انسٹا گرام اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارموں کو ہنر مندی سے استعمال کرنے والے افراد کی ایک مختصر ترین ٹیم جو دو یا تین افراد پر ہی مشتمل ہوتی اگر اس کی سیلاب کی زد میں آئے علاقوں اور انسانوں میں موجودگی کو ریکارڈ کرتے ہوئے مسلسل رپورٹ کررہی ہوتی تو میڈیا کی زبان میں اسے Hypeبنایا جاسکتا تھا۔ اس کی بدولت لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر میں پھیلے افراد یہ جان پاتے کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان پر کس نوعیت کا سنگین عذاب نازل کیا ہے۔یہ موقعہ مگر ہم نے گنوادیا۔
چند روز قبل لکھے ایک کالم میں یہ عرض گزارنے کی کوشش کی تھی کہ پاکستان ایسے وسائل سے ہرگز مالا مال نہیں جو ہماری سرکار اور خیراتی اداروں کو اپنے تئیں سیلاب زدگان پر نازل ہوئی مصیبتوں کا مداوا فراہم کرنے کے قابل بنائے۔اس ضمن میں ہمیں بھاری بھر کم غیر ملکی امداد اور بھرپور معاونت درکار ہے۔اس کے حصول کے لئے مگر ہمیں ایک طاقت ور بیانیہ بھی دنیا کے روبرو رکھنا ہوگا۔ پاکستان کا عالمی برادری کے روبرو رکھا مقدمہ اس باعث بھی خصوصی توجہ کا مستحق ہے کیونکہ دنیا بھر میں پھیلی فضائی آلودگی میں صنعتی اعتبار سے نسبتاََ پسماندہ ملک ہوتے ہوئے ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔عالمی سطح پر پھیلی آلودگی مگر ہمارے گلیشئر بہت تیزی سے پگھلارہی ہے۔حالیہ سیلاب اس کی وجہ سے نازل ہوئی آفتوں کا بھرپور اظہار ہے۔
ہمارے ہاں مگر ایسے اداکار،ادیب یا شاعر موجود ہی نہیں جو دنیا میں اپنے کام کی وجہ سے مشہور ہوں۔فاطمہ بھٹو بطور ناول نگار اگرچہ کافی معروف ہے۔ اس ضمن میں اپنی شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فاطمہ بھٹو نے نیویارک ٹائمز اور گارجین جیسے بااثر اخباروں کے لئے نہایت دردمندی سے چند کالم لکھے ہیں جن کی مناسب پذیرائی ہوئی۔ہمارے جواں سال سینیٹرمصطفےٰ نواز کھوکھر نے ادبی یا کسی دیگر وجہ سے ”سیلیبریٹی“ نہ ہوتے ہوئے بھی گارجین کے لئے ایسا ہی ایک مضمون لکھا۔ صحافت چھوڑ کر سیاست کی نذر ہوئیں ہماری دوست شیری رحمن بھی پاکستان کی وزیر ماحولیات ہوتے ہوئے عالمی میڈیا کے ذریعے مو¿ثر انداز میں ہمارا مقدمہ پیش کررہی ہیں۔
ان تینوں کی جانب سے مچائی دہائی مگر عالمی توجہ کے حصول کے لئے کافی نہیں ہے۔ہمیں مختلف وجوہات کی بنا پر عالمی سطح پر مشہورہوئے دردمند افراد کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو فضائی آلودگی کی وجہ سے پاکستان پر نازل ہوئے عذاب کی بابت آگہی کے لئے مائل اور متحرک کرنا ہوگا۔امریکہ کا سابق صدر اوبامہ جن دنوں کالج میں تعلیم حاصل کررہا تھا تو ہمارے سندھ کے ایک صاحب اس کے قریب ترین دوستوں کے حلقے میں شامل رہے۔اوبامہ کی والدہ بھی غیرسرکاری تنظیم سے وابستہ ہونے کی وجہ سے ہمارے انسانی مسائل سے بخوبی واقف ہے۔افغانستان کے تناظر میں اوبامہ پاکستان کے ساتھ یقینا ناراض رہا ہے۔ذاتی طورپر لیکن وہ ایک درد مند انسان ہے۔ہمیں اس سے رابطے کے ذرائع ڈھونڈنا ہوں گے۔وہ اگر سیلاب زدگان کی مشکلات کو برسرزمین دیکھنے کے لئے ہمارے ہاں آنے کو آمادہ ہوجائے تو دنیا کو موثر پیغام دیا جاسکتا ہے۔ صدر بائیڈن نے سینیٹر جان کیری کو ماحولیات کے حوالے سے ا پنا خصوصی مشیر تعینات کررکھا ہے۔حال ہی میں اس کی ہمارے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات بھی ہوئی ہے۔مجھے امید ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے جان کیری کو یہ ترغیب دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہوگی کہ وہ وقت نکال کر جلد از جلد پاکستان آئے۔حالیہ سیلاب کی وجہ سے آئے عذاب کا بچشم خود مشاہدہ کرے اور ہماری مشکلات کے ازالے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ عالمی سطح پرفضائی آلودگی کے حوالے سے اپنے مقدمے کو موثر ترین انداز میں پیش کرنے کے لئے ہمیں بے تحاشہ وسیلے ڈھونڈنا ہوں گے۔اس کے بغیر چار کروڑ پاکستانی خود کو لاوارث اور نظرانداز کئے افتادگان خاک ہی تصور کریں گے۔ان کا غم اگر غصہ کی شکل اختیار کرگیا تو ہمارے ہاں سیاسی طوفان کھڑا ہوسکتا ہے۔اس کا بروقت تدارک لازمی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاہد راحیل خان کاکالم:سیلاب انجلینا جولی اور پاکستانی اشرافیہ
Next Article مہسا امینی کے قتل پر احتجاج پورے ایران میں پھیل گیا : 23 ہلاکتیں، سینکڑوں سیاسی و سماجی کارکن گرفتار
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 16, 2026

بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

جنوری 16, 2026

محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

جنوری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 16, 2026
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا جنوری 16, 2026
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ جنوری 15, 2026
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم جنوری 15, 2026
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم جنوری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.