Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی ۔۔ نصرت جاوید
کالم

آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی ۔۔ نصرت جاوید

ایڈیٹرجنوری 31, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دلّی  کے حکیم مومن خان مومن، غالب کی طرح بادہ خوار نہیں نمازی، پرہیزگار انسان تھے۔ سنا ہے کسی صوفیانہ سلسلے سے تعلق بھی قائم کر رکھا تھا اور اکثر مراقبوں اور چلّوں میں مصروف رہتے تھے۔ عاجزی مگر صوفیانہ شاعروں کا شعار ہوتی ہے۔ اپنے ایک شعر میں گھبرا کر پکار اُٹھے کہ عمر ساری عشقِ بتاں میں گزارنے کے بعد اب اُن کے لئے (بہتر) مسلمان ہو جانے کا امکان باقی نہیں رہا۔
گزشتہ کئی مہینوں سے البتہ میں ذاتی طور ”آخری عمر میں کیا خاک مسلماں ہوں گے؟“ والی مایوسی سے چھٹکارا پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں۔ ایسا کرتے ہوئے میرے لئے اسلام اور نظریہ پاکستان کے چند بلند آہنگ محافظوں کو پڑھنا اور ٹی وی پر دیکھنا ضروری ہو چکا ہے۔ ایسے محبانِ وطن اور دین کی رہ نمائی کی بدولت دریافت یہ ہوا ہے کہ صرف بھارت ہی نہیں،امریکا بھی ہمارا دشمن ہے۔ یہودی سرمایہ داروں نے بہت مکاری کے ساتھ وہاں کے میڈیا اور تعلیمی اداروں میں ایسے لوگ گھسا رکھے ہیں جو ”انسان دوست“ ہونے کے ڈھونگ رچاتے ہیں۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں جابرانہ حکومتیں اپنے شہریوں کے بنیادی حقوق پر قدغنیں لگائیں تو یہ لوگ دہائی مچا دیتے ہیں۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے نام پر لیکن جو سوانگ رچائے جاتے ہیں اصل مقصد ان کا ہم لوگوں کو اپنے دین اور وطن سے برگشتہ کرنا ہوتا ہے۔ہمیں گمراہ کرنے کا یہ دھندا بڑے باریک انداز میں جاری رکھا جاتا ہے۔
عمران خان صاحب مغرب میں کئی برس گزارنے کے بعد صیہونیوں کی سازشوں کو خوب سمجھ چکے ہیں۔ اسی لئے 90ء کی دہائی سے وہ پاکستان میں خود کو لبرل کہلاتے لوگوں کو ”ڈالر خور“ ٹھہراتے رہے۔ مجھ ایسے بدنصیب ان کی فراست کو ابتداء میں سمجھ نہ پائے۔ انہیں ”طالبان خان“ کہنا شروع کر دیا۔سچ مگر بالآخر عیاں ہو کر رہتا ہے۔ نومبر 2016ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاﺅس کے لئے منتخب کرنے کے بعد امریکی رائے دہندگان نے ثابت کر دیا کہ وہ اب بھی سفید فام اکثریت کا ملک ہے۔ تارکینِ وطن اور خاص کر مسلمانوں کے بارے میں شدید طور پر متعصب بھی۔ جو بندہ انہوں نے اپنا صدر چنا، اسے جو بھی کہہ لیں قول کا پکا اور سچا ہے۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے صرف ایک ہفتے کے بعد اس نے سات مسلمان ملکوں سے آئے لوگوں پر ویزا اور گرین کارڈ کے ہوتے ہوئے بھی اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ امریکا میں عورتوں اور اقلیتوں کو برابری کے حقوق یقینی بنانے کے دعوے دار ‘ NGO ٹائپ لوگ‘ ٹرمپ کے اس فیصلے پر چراغ پا ہو گئے۔ نیو یارک جیسے شہروں کے ایئرپورٹس پر جہاں غیر ملکوں سے طیارے آتے ہیں، جمع ہونا شروع ہو گئے۔ چند وکلاء نے باہم مل کر ایک زبردست کیس بھی تیار کیا جس کی بدولت اعلیٰ عدالت کے ایک جج نے Stay قسم کا ایک حکم صادر کر دیا۔ اس کی بدولت یہ ضرور ہوا کہ امریکی ویزا اور گرین کارڈ کے حامل جو لوگ امریکی ایئرپورٹس پر اُتر چکے تھے انہیں اس ملک میں داخلے کی سہولت نصیب ہو گئی۔ امریکی صدر کے جاری کردہ حکم کو آئینی اور قانونی طورپر غیر موءثر بنانا مگر کافی طویل اور جاں گسل جدوجہد کا تقاضہ کرتا ہے۔ امریکا میں داخلے کے خواہاں مسلمانوں کی مشکلات لہٰذا اپنی جگہ برقرار رہیں گی۔
چند پاکستانی مطمئن ہیں کہ ابھی تک ٹرمپ نے جن مسلمان ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی ہے، ان کا ملک اس میں شامل نہیں ہے۔ بکرے کی ماں مگر کب تک خیر منائے گی۔ عمران خان صاحب کی نگاہِ دور بین نے تاڑ لیا ہے کہ بالآخر یہ پابندی پاکستانیوں پر بھی عائد کی جائے گی۔ اسی لئے انتہائی خلوص سے اتوار کے روز ساہی وال میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ربّ سے فریاد کی کہ پاکستانیوں کا نام بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے جنہیں امریکا میں داخلے کا حق دار تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ایسا ہوگیا تو پاکستانی اپنے ہی ملک میں رہتے ہوئے اسے کرپشن سے پاک کرنے اور بہتر مستقبل کی طرف لے جانے پر توجہ دینا شروع ہوجائیں گے۔ عمران خان صاحب سے خواہ مخواہ چڑے ”ڈالر خور لبرل“ ان کی مذکورہ دُعا سے بہت چراغ پا ہوئے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر کپتان کی ”سادہ لوح“ تنک مزاجی کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ اگر میں ان دنوں اپنے قلب کی صفائی ستھرائی کی فکر میں مبتلا نہ ہوتا تو شاید ”ڈالر خوروں“ کے ساتھ مل چکا ہوتا۔ تالیف قلب کی مشق سے گزرتے ہوئے میں تو بلکہ یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ عمران خان ٹھیک ہی تو کہہ رہے ہیں۔ پاکستان 20 کروڑ کا ملک ہے۔ ربّ نے اسے جغرافیائی طور پر جو خطہ عطا کیا وہ افغانستان اور وہاں سے پورے وسطی ایشیاء تک پہنچنے کا آسان ترین راستہ فراہم کرتا ہے۔ روس کئی صدیوں سے سمندر کے گرم پانیوں تک پہنچنے کی فکر میں مبتلا رہا ہے۔ برطانوی سامراج نے اسے دریائے آمو کے اس پار تک محدود رکھا۔ ایک آزاد ملک بن جانے کے بعد ہم نے بھی روس کی یہ خواہش پوری نہیں ہونے دی۔ اپنی اسی خواہش کے حصول کی خاطر وہ دسمبر 1979ء میں افغانستان پر قابض ہوا تو جنرل ضیاءالحق کی مومنانہ فراست کی بدولت جہاد برپا ہو گیا۔ اس جہاد نے سوویت یونین جیسی سپر طاقت کو پاش پاش کر کے روس تک سکیڑ دیا۔ اب یہی روس پاکستان سے چین کی مدد سے کاشغر کو گوادر سے ملانے والی راہداری میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست کر رہا ہے۔ روس اور چین ہمارے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو سات سمندر پار بیٹھا ٹرمپ گیا بھاڑ میں۔ ہمیں اس کی حرکتوں کے بارے میں پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ امریکا میں جو پاکستانی مقیم ہیں ان کے لئے سنہری موقعہ ہے کہ حرام جانور کھانے کے عادی معاشرے کو چھوڑ کر جو ہماری مذہبی اور ثقافتی روایات کی قدر نہیں کرتا اپنے وطن لوٹ آئیں۔ پردیس میں ذلیل و پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ امریکا ہمارا کبھی دوست نہیں رہا۔ ہمارے اولین دیدہ ور فیلڈ مارشل ایوب خان نے بڑے چاﺅ اور اہتمام کے ساتھ 50ء کی دہائی میں اس ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ امریکی صدر کنیڈی کی خوبرو اہلیہ جیکولین ان کی مردانہ وجاہت سے بھی بہت مرعوب رہی۔ سیٹو اور سینٹو کے ذریعے ہم امریکا کے فوجی اتحادی بنے 1965ء میں لیکن جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو امریکا نے عذر تراشا کہ سیٹو اور سینٹو جیسے اتحاد تو کمیونسٹ روس کے خلاف قائم ہوئے ہیں۔ ان کا پاک بھارت مناقشت سے کوئی لینا دینا نہیں ایوب خان کے بعد یحییٰ خان آئے تو انہوں نے ہنری کیسنجر کے خفیہ طور پر چین جانے کا بندوبست کیا۔اس سہولت کاری کے باوجود امریکا نے بھارت کو ہم سے مشرقی پاکستان چھین کر اسے بنگلہ دش بنانے سے نہیں روکا۔ یحییٰ خان کے بعد جنرل ضیاء آئے تو انہوں نے مجاہدانہ ترنگ کے ساتھ کمیونسٹ روس کو افغانستان میں گھیر لیا۔ افغانستان کے ”آزاد“ ہوتے ہی لیکن امریکی صدر بش نے پاکستان پر ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے اقتصادی پابندیاں عائد کردیں ان پابندیوں کے ہوتے ہوئے بھی جنرل مشرف نے انتہائی فراخ دلی کے ساتھ نائن الیون کے بعد امریکا کو افغانستان سے اپنا بدلہ چکانے میں بھرپور مدد کی۔ اس امداد نے طالبان کو ہمیں خودکش حملوں کے ذریعے سبق سکھانے کی ترغیب دی۔ ہمارے ہزارہا شہری ان کا نشانہ بنے۔ اس کے باوجود امریکہ ہم سے Do Moreکے تقاضے کرتا رہا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ طعنے بھی کہ وہ ہماری مدد کے بدلے نائن الیون کے بعد سے ہمیں 20 ارب ڈالر ادا کر چکا ہے۔ یہ خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی؟ اس کا جواب میرے جیسے عام پاکستانی کے پاس تو بالکل موجود نہیں، رقم بہرحال آئی اور خرچ بھی ہوئی ہے۔ حال ہی میں رخصت ہوئی اوبامہ حکومت سے ہم نے Coalition Support Fund کے ضمن میں جمع ہوئے 900 ملین ڈالروں میں سے تقریباً آدھی رقم سے F-16 طیارے خریدنا چاہے تھے۔ اوبامہ نے مگر انکار کر دیا اس کے انکار کے باوجود پاکستان نے CPEC کی بدولت خود کو محفوظ تر بنا لیا ہے۔ ٹرمپ پاکستان سے قطع تعلق کر لے تو بہتری اور خوشحالی کے جانے مزید کتنے امکانات کے درکھل جائیں گے۔ تو آئیے ہاتھ اٹھائیں‘ ہم بھی اور ربّ سے فریاد کریں کہ ٹرمپ پاکستانیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دے تاکہ ہم اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کی لگن میں مصروف ہو سکیں۔
(بشکریہ:نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امریکا پاک چین جنرل مشرف ڈونلڈ ٹرمپ ضیاءالحق عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآپ مجھے بیٹی کیوں نہیں سمجھتے ؟ ثمینہ راجہ بنام انیس شاہ جیلانی (1) ۔۔ شاکر حسین شاکر
Next Article دودھ کے صرف 6 برانڈ قابلِ استعمال ہیں‌ : قومی اسمبلی میں رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 9, 2026

تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ

مئی 28, 2026

جوہری صلاحیت کا حامل ایران عالمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.