ملتان : ۔۔( رضٰی الدین رضی سے ) ۔۔سال 2024 بھی ہر سال کی طرح ہمیں بہت سے دکھ دے گیا ان میں سے کچھ دکھ ذاتی، کچھ عالمی اور کچھ قومی نوعیت کے تھے ۔ اس برس کے دوران جو اہم شخصیات ہم سے جدا ہوئیں ان میں پہلا نام معروف شاعر اور بینکار عظمت کمال کا ہے وہ معروف نعت گو شاعر ڈاکٹر عاصی کرنا لی کے صاحبزادے تھے ۔ ان کا یکم جنوری کو انتقال ہوا۔ 11 جنوری کو نامور اداکار خالد بٹ لاہور میں انتقال کر گئے ، ان کا ملتان سے تعلق تھا۔
13 جنوری کو نامور طبی ماہر ڈاکٹر احمد فراز طویل علالت کے بعد رخصت ہو گئے وہ معروف سفرنامہ نگار ڈاکٹر شگفتہ فراز کے شریک حیات تھے۔
یکم فروری کو سرائیکی کے نامور محقق اسلم رسول پوری کی وفات کی خبر ملی
21 فروری کو نامور صحافی اور کالم نگار نذیر ناجی ، سات مارچ کو معروف معالج ڈاکٹر پرویز حیدر، 21 مارچ کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد ، 20 مارچ کو پی ٹی وی کے پروڈیوسر راشد ڈار ، 23 مارچ کو پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان، 25 مارچ کو نامور سرائیکی شاعر مشتاق سبقت ، 30 مارچ کو نامور صحافی اور افسانہ نگار عنا اقبال، اور 21 اپریل کو سینیئر بیوروکریٹ رویئداد خان کا انتقال ہوا۔ 21 اپریل کو ہی سینیئر صحافی حیدر تقی ہم سے جدا ہو گئے۔ وہ ،معروف شاعر رئیس امروہی کے بھتیجےاور روزنامہ جنگ کے بانی ایڈیٹر سید محمد تقی کے صاحبزادے تھے۔
16 مئی کو سرائیکی کے جوان سال شاعر اسد اشلوک کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقال ہوا ،
19 مئی کو ایران کے صدر ابراہیم ریئسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے ۔ 26 مئی کو نامور اداکار طلعت حسین ،
28 مئی کو ملتان کے جو اں سال صحافی اور ماہر تعلیم توقیر بخاری ، 10 جون کو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کا بلاوا آ یا ۔ یکم جولائی کو اردو اور پنجابی کے شاعر سرور نغمی، اور تین جولائی کو ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار سردار کمال کا انتقال ہوا ، تین جولائی کو ہی معروف صحافی اور براڈکاسٹر یونس عدیم انتقال کر گئے، ان کا تعلق لودھراں سے تھا۔ چھے جولائی کو معروف شیف ناہید انصاری کا انتقال ہوا۔
31 جولائی کو حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ۔ 23 ستمبر کو ملک کے سینیئر صحافی نصیر رعنا کا انتقال ہوا ۔ آ ٹھ اکتوبر کو معروف اداکار مظہر علی رخصت ہوئے ۔ نو اکتوبر کو ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کا بھارت میں انتقال ہوا ۔
نو اکتوبر کو ہی سابق سپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو اور 11 اکتوبر کو اداکار عابد کشمیری کے انتقال کی خبر آ ئی ۔
22 اکتوبر نامور ماہر تعلیم و اقبالیات ، اردو اور فارسی کے شاعر ڈاکٹر اسلم انصاری اپنے چاہنے والوں کو اداس کر گئے ۔ اردو اور ہریانوی کے شاعر رانا نوشاد قاصر کا 24 اکتوبر کو ملتان میں انتقال ہوا ۔ اسی روز معروف شاعرہ اور ٹی وی اینکر آ ئینہ مثال لاہور میں انتقال کر گئیں ۔ وہ استاد شاعر نسیم لیہ کی صاحبزادی تھی۔ 20 اکتوبر کو بر صغیر پاک و ہند کے عظیم موسیقا ر اور طبلہ نواز طا فو رخصت ہو گئے ۔ دو نومبر کو رہبر کسان کے جو اں سال ایڈیٹر رفیق قیصر کا ملتان میں انتقال ہوا ۔ نو نومبر کو سرائیکی کے معروف شاعر اقبال سوکڑی ہم سے جدا ہو گئے۔ 16 نومبر کو اے این پی کے رہنما اور سابق سینیٹر بلور چل بسے۔ 18 نومبر کو نامور ادیب وصحافی خالد احمد کا لاہور میں انتقال ہوا ۔ 20 نومبر کو نامور ماہر تعلیم ایف جی گرلز ہائی سکول ملتان کینٹ کی سابق پرنسپل مس ام کلثوم انتقال کر گئیں۔
12 دسمبر کو عالمی شہرت یافتہ خطاط اور کاتب قران محمد راشد سیال رخصت ہوئے اور 23 دسمبر کو ہی سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض علی چشتی کا انتقال ہوا ۔ 25 دسمبر کو معروف شاعر اور ادیب زاہد مسعود طویل علالت کے بعد ہم سے جدا ہو گئے ۔ 26 دسمبر کو پاکستان کی پہلی انگریزی ناول نگار بیپسی سدھوا امریکہ میں انتقال کر گئیں ۔
27 دسمبر کو بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ چل بسے اور 30 دسمبر کو امریکہ کے نوبل انعام یافتہ سابق صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں اس جہان سے رخصت ہو گئے ۔
فیس بک کمینٹ