لاہور: یتیم خانہ چوک لاہور میں کالعدم قراردی گئی تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا ختم کرانے کے لیے پولیس آپریشن کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مختلف شہروں میں دھرنا ختم ہونے کے باوجود لاہور میں یہ دھرنا مسلسل جاری تھا اورسینکڑوں افراد یتیم خانہ چوک پر موجودتھے۔ گزشتہ کئی روز سے یہ تمام افراد سڑک پر ہی نماز ادا کرتے تھے اوراس دوران احتجاج بھی جاری رہا۔اتوار کی صبح پولیس نے دھرناختم کرانے کے لیے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں متعددافراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی مزاحمت اور جوابی پتھراﺅ کے بعد پولیس پسپا ہونے پر مجبور ہوگئی جس کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں بھی دشواریوں کاسامنا ہے۔علاقے میں انٹرنیٹ بند کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔
مظاہرین نے لاہور کے علاقے موہلنوال، کرول گھاٹی، رنگ روڈ، بتی چوک، محمود بوٹی کو بھی اب تک بند کر رکھا ہے۔