Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»انکار کے بعد صدر نے منی بجٹ کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی،سینٹ اجلاس طلب کرلئے
اہم خبریں

انکار کے بعد صدر نے منی بجٹ کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی،سینٹ اجلاس طلب کرلئے

ایڈیٹرفروری 15, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
national assembly
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: صدر مملکت کے آرڈیننس پر دستخط سے انکار کے بعد حکومت نے منی بجٹ ضمنی فنانس بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے منی بجٹ کیلئے صدارتی آرڈیننس پر دستخط سے انکار کے بعد حکومت نے منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے نہ لانے اور ضمنی فنانس بل قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلا کر منظوری کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اسے منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، جس کے لئے اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
اسمبلی میں ضمنی فنانس بل کی منظوری کے فیصلے کے پیش نظر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس رات 9:25ر شیڈول تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس بل پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کو بھجوایا جائے گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں بل پرسفارشات دیں گی، قواعد کے مطابق کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل درآمد کرنا یا نہ کرنا پارلیمنٹ کی صوابدید ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح تک دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں سے فنانس بل کی منظوری کا امکان ہے، جمعرات کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سےفنانس بل کی منظوری دی جائےگی اور جمعرات کی شام کو ہی بل صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھجوا دیا جائےگا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 ون کے تحت منی بجٹ کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس پندرہ فروری کی دوپہر ساڑھے تین جبکہ سینیٹ کا اجلاس ساڑھے چار بجے بلانے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ پہلے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرینگے پھر سینیٹ میں پیش کریں گے اور پھر اُسے منظوری کیلیے فوری طور پر صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق فنانس کی فوری منظوری کی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہے۔ فنانس بل کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔ فنانس بل میں 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ساٹھ ارب روپے کی فلڈ لیوی کی جگہ پر تعیش اشیا کی درآمد پر ایڈیشنل کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہےاس کے علاوہ جی ایس ٹی کی شرح ایک فیصد اضافے کے ساتھ 17 سے 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 60 سے 65 ارب روپے حاصل ہوں گے۔
حکومت نے فنانس بل میں بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھا کر 45 ارب روپے، مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں اضافہ کی تجویز بھی شامل کی ہے،اسی طرح مقامی طور پر تیار اور درآمد شدہ گاڑیوں پر ایف ای ڈی میں اضافہ اور سگریٹ پر ایف ای ڈی میں اضافہ کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ جو اضافی ریونیو اقدامات اٹھائے جائیں وہ ایڈہاک اور عارضی کی بجائے طویل المعیاد اور پائیدار ہونے چاہییں جو صرف رواں مالی سال 2022-23 کے باقی ماندہ چار ماہ تک محدود نہیں ہونے چاہییں بلکہ اگلے مالی سال کے دوران بھی جای رہنے چاہئیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ فلڈ لیوی کے بجائے ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اگر فلڈ لیوی عائد کی جاتی تو یہ ایک مرتبہ کیلئے ہوتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سگریٹس کیساتھ جوسز اور کولڈ و انرجی ڈرنکس پر بھی ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

# session of the National Assembly #Dar #dollar #dollar and dar #federal cabinet #Federal Government #finance minister #finance minister ishaq dar #flood levi #gird o pesh #girdopesh #IMF #incom tax #inflation #International Monetary Fund #ishaq dar #mini budget #mini-budget ordinance #NA session summoned on Wednesday as President refuses to approve ordinance #national assembly #new taxes #non filer #ordinance regarding the imposition of new taxes #pakistan and imf #senate #transaction ٹیکسز حکومت نے منی بجٹ منظور کرانے کیلئے کل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا قومی اسمبلی گردوپیش منی بجٹ منی بجٹ کی منظوری کیلیے صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآئی ایم ایف کی شرائط،نئے ٹیکس نافذ،سگریٹ مہنگے،سیلز ٹیکس میں بھی اضافہ18فیصد مقرر
Next Article یا سر پیر زادہ کامکمل کالم:نئے سال کے حلف نامے کی خلاف ورزیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.