پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دومیچ 7سے 19اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ تیسر اٹیسٹ میچ 24سے 28اکتوبر تک روالپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم یکم اکتوبر اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2اکتوبر کوملتان پہنچے گی ۔اس سلسلے میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،ٹیموں کی سٹیڈیم آمدورفت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پلان مرتب کرلیاہے ۔شہریوں کو اس موقع پرمشکل سے بچانے کے لیے متبادل راستوں کانظام بھی مرتب کرلیاگیاہے ۔ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے اضافی دستے بھی ملتان بلالیے گئے ہیں ۔
فیس بک کمینٹ