Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کرلیا
اہم خبریں

حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

ایڈیٹرنومبر 16, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
national assembly
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: حکومت نے بالآخر بدھ کے روز پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا تاکہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز (ای وی ایمز) کے استعمال سے متعلق بل سمیت متنازع بلز منظور کرائے جاسکیں۔
قانون سازی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پیر کو حکومتی اتحادیوں، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل-ق) کا اجلاس طلب کیا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ کے بعد بھی اتحاد ای وی ایم اور 90 لاکھ سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق بلز کی حمایت کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار ہیں۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اصرار ہے کہ حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں بل کے حق میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایک نیوز کانفرنس میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں اور حکومت نے متفقہ طور پر بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر زیر التوا بلز پیش کیے جائیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم خان نے اتحادیوں کے تحفظات سنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے تمام 8 یا 10 بلز کی حمایت کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری اطلاعات کامل علی آغا نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں کیا کہ ان کی جماعت بلز کی حمایت کرے گی یا نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے مسلسل 2 روز لاہور میں اجلاس کیے اور اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر پارٹی اب بھی حکمران اتحاد سے جڑی رہتی ہے تو یہ ان کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پارٹی کو حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں، قیمتوں میں بے مثال اضافے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، گیس اور بجلی کی قلت، ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور لاقانونیت پر تحفظات ہیں۔
یہ تاثر دیتے ہوئے کہ ایم کیو ایم نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول نے رابطہ کرنے پر کہا کہ اس معاملے پر پارٹی اجلاس کے بعد بات کریں گے۔
تاہم ایک نجی ٹی وی چینل پر خالد مقبول صدیقی کا یہ بیان چلا کہ ای وی ایم کے استعمال پر ایم کیو ایم کے تحفظات نہیں دور کیے گئے۔
یاد رہے کہ 10 نومبر کو جب وزیراعظم عمران خان نے حکمران اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حق میں ووٹ دے کر ’جہاد‘ کریں، اس کے چند ہی گھنٹوں بعد حکومت نے ای وی ایم سے متعلق بل کی منظوری کے لیے بلائے گئے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو ملتوی کردیا تھا۔
وزیر اطلاعات نے ڈان کو بتایا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ قانون سازی کی حمایت کے لیے انہیں اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا وقت دیں جس پر اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
تاہم پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بدھ کو دوپہر 12 بجے ہوگا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کا کالم:جسٹس رانا شمیم کے انکشافات کے پس پشت اصل حقائق
Next Article دو صوبوں کے عوام کا احساس راشن سبسڈی پروگرام سے مستفید نہ ہونے کا خدشہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم

اپریل 15, 2026

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ

اپریل 15, 2026

’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں

اپریل 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم اپریل 15, 2026
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ اپریل 15, 2026
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں اپریل 12, 2026
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی اپریل 12, 2026
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے اپریل 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.