اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں تاہم کچھ لوگ زیادہ نفع کے لئے تیل کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں جن کے خلاف حکومت ایکشن لے گی۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور قلت پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عوام کیلئے تیل اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، ملک میں بیس دن کا پٹرول اور تیس دن کا ڈیزل موجود ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ چند لوگ ہیرا پھیری کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کررہے ہیں ایسے لوگوں اور کمپنیوں کا لائنسنس منسوخ کریں گے،جب ریاست قدم اٹھائے گی تو پھر آپ لوگ نیوز کانفرنسز کررہے ہوں گے۔ ذخیرہ اندوزوں سے درخواست ہے رک جائیں ورنہ نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تیل ذخیرہ کرنے والے یہ سمجھ رہے ہیں کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے جارہا ہے، حکومت کا تیل کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ حکومت معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ، معیشت کی ترقی سے عوام خوش حال ہوں گے، حکومت کا کام عوام کیلئے سہولیات پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پمپ مالکان نے قیمتیں بڑھنے کے پیش نظر پیٹرول پمپس بند یا پھر تیل فراہمی کی مقدار محدود کردی ہے۔ چیئرمین اوگرا نے پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ ایسے پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کریں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ
# Minister warns petrol hoarders of 'dire consequences' # petrol hoarders #artificial shortage #diesel #Dr Musadik Malik #gird o pesh #girdopesh #hoarders #increase in the prices of petroleum #Minister of State for Petroleum #Minister of State for Petroleum Dr Musadik Malik #oil and gas #petrol price #petrol price hike #petrol price increase #petroleum products #petroleum products revised #shortage of petrol #Swirl of rumours fuels petrol shortage پیٹرولیم پیٹرولیم مصنوعات تیل تیل و گیس حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم گردوپیش گیس وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک