اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
حکومت یکم مئی 2024 سے اگلے 15 دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کرسکتی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 22 فیصد پر برقرار
پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کی جاسکتی ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز )
فیس بک کمینٹ