ملتان : معروف شاعر اورصحافی پروفیسر اطہر ناسک کی 12ویں برسی آج گیارہ نومبر کومنائی جارہی ہے ۔اطہر ناسک کااصل نام سید اطہر رضا تھاوہ 7اکتوبر 1959ءکو ملتان میں پیداہوئے ۔رفاہ عام اورمسلم ہائی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ،گورنمنٹ کالج سول لائنز سے ایف اے اورایمرسن کالج سے بی اے کاامتحان پاس کیا۔ زکریایونیورسٹی سے ایم اے کے بعد وہ صحافت سے منسلک ہوگئے۔
اطہر ناسک نے لاہور اورملتان کے مختلف اخبارات میں کام کیا ۔ صادق آباد ،بھائی پھیرو،پتوکی ،لاہور اورروجھان میںلیکچراراوراسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔لیکچررزسلیکشن بورڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔2009ءمیں وہ کینسر کاشکار ہوئے اور11نومبر2012ءکو لاہور میں انتقال کرگئے ۔
فیس بک کمینٹ