دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2018 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے جنید خان نے لاہور قلندرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دبئی میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان کے 49 رنز کی بدولت لاہور قلندرز کی پوزیشن مستحکم تھی، تاہم پھر 132 کے مجموعی اسکور پر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کی وکٹیں خزاں کے موسم میں درخت کے پتوں کی طرح گرنا شروع ہوگئیں۔لاہور قلندرز کو شکست کی طرف دھکیلنے میں جنید خان نے بھی اہم کردار کیا اور ان کی تین گیندوں پر تین وکٹوں نے لاہور کی شکست کو یقینی بنادیا۔جنید خان نے یاسر شاہ، کیمرون ڈیلپورٹ اور رضا حسن کو آؤٹ کرکے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک کی۔
فیس بک کمینٹ