اسلام آباد:پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابر کی ریکارڈ فراہمی کی درخواست خارج کردی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ریکارڈ فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریکارڈ کی فراہمی درخواست پر فیصلہ سنادیا،الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابر کو ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔
الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابرکو محدود پیمانہ پر ریکارڈ تک رسائی کی اجازت پر سکروٹنی کمیٹی کافیصلہ برقراررکھا،فیصلے میں کہاگیاہے کہ اکبرایس بابراپنے وکیل کے ہمراہ سکروٹنی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابر کی درخواست خارج کردی ۔
الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کو مئی تک سکروٹنی مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، دونوں فریقین کو 8 روز تک ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت ہو گی ۔
(بشکریہ: ڈیلی پاکستان آن لائن)
فیس بک کمینٹ