کھیل

رمیز راجہ بلا مقابلہ نئے چیئرمین پی سی بی منتخب : نئے غیر ملکی کوچ تعینات

لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
لاہور میں ہونے والے پی سی بی کے گورننگ باڈی کے خصوصی اجلاس میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا۔
خیال رہے کہ سابق چیئرمین احسان مانی کے عہدے کی معیاد پوری ہونے کے بعد پی سی بی کے پیٹرن ، وزیراعظم عمران خان نے27 اگست کو رمیز راجہ کے علاوہ اسدعلی خان کو تین سال کے لیے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوا جس کی صدارت بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے کی۔
سابق کپتان اور گورننگ بورڈ میں پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین ہیں ، انہیں احسان مانی کی جگہ پی سی بی کی چیئرمین شپ دی گئی ہے۔
وہ سال 2003 سے 2004 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔ وہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ رمیز راجہ ایم سی سی کی موجودہ ورلڈکرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں۔ان کا شمار دنیا کے معروف براڈکاسٹرز میں ہوتا ہے۔
دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ورنن فلینڈر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بنایا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ہیڈن جارحانہ انداز کے پلئیر ہیں ، فلینڈر کو جانتا ہوں وہ بھی اچھی ان پٹ دیں گے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ کوئی بھی کلب ایک انٹرنیشنل کرکٹر دے گا بورڈ اس کلب کا سارا خرچ اٹھائے گا ، ویمن کرکٹرز کا بھی پے اسکیل اوپر لے کر جائیں گے ۔
نو منتخب چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سے کھیلنے کے لیے اس کے پیچھے نہیں بھاگیں گے، پاک بھارت کرکٹ ابھی تو ناممکن ہے، ہمیں بھی کھیلنے کی جلدی نہیں، کھیلوں کے معاملات سیاست کی وجہ سے دور چلے گئے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کے استعفوں کی منظوری پچھلے بورڈ نے کی، اگر میں بھی ہوتا تو ان ہی لائنز پر سوچتا۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں ڈی آر ایس کا نہ ہونا مجھے بھی برا لگا، میں اس پر ضرور بات کروں گا، میں نے ٹیم میں تبدیلی نہیں کی اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔
(بشکریہ: جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker