Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 20, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم
  • بھوک کے ’’ آداب ‘‘ ارون دھتی رائے اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل شروع ہو گا: پی ڈی ایم اے
  • ڈاکٹر اے بی اشرف : گور پیا کوئی ہور ۔۔ اصغرندیم سید کا خاص مضمون ( دوسرا حصہ ) : محسن نقوی ، مختار اعوان اور مظفر گڑھ کی جٹی
  • وسعت اللہ خان کا کالم : حمیرا اصغر اور سماجی بیگانگی: ہم بے بس ہیں یا بے حس؟
  • سید مجاہدعلی کا تجزیہ:کیا مضبوط معیشت کے لیے سیاسی آزادی قربان کرنی چاہیے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : روزے دار بھولا ڈنگر
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : روزے دار بھولا ڈنگر

رضی الدین رضیاپریل 19, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(گزشتہ سے پیوستہ)
بھولے ڈنگر کو میرا منہ سونگھتے ہوئے جب بدبو کے وہ بھبھوکے محسوس نہیں ہوتے جو اس کے منہ سے نکل رہے ہوتے ہیں، تو وہ پورے یقین سے کہتا ہے کہ میں نے تمہیں سحری سے بہت پہلے جگایا تھا تاکہ تم آرام سے سحری کر سکو، اس کے باوجود بے غیرت آدمی تم نے روزہ نہیں رکھا۔ میں نے یہاں لفظ ’’بےغیرت‘‘ صرف اس کی بے غیرتی ظاہر کرنے کیلئے درج کیا ہے جو روزہ رکھ کر اپنی زد میں آنے والے ہر مسلمان کو اپنی ’’نیکی‘‘ کی یقین دہانی کے لئے اپنے منہ کی بدبو لہر در لہر فرداً فرداً ہر مردِ مسلمان پر زہریلی گیس کی طرح چھوڑتا ہے اور اس کے ساتھ اسے تلقین بھی کرتا ہے کہ روزے کی برکات جہاں اور بہت سی ہیں، وہاں اللہ کے نیک بندوں کو روزہ دار کے منہ کی بو صندل کی خوشبو کی طرح محسوس ہوتی ہے۔ یہ بات ایک دفعہ اس نے مجھ سے بھی کہی تھی، جس پر میں نے جھنجھلا کر کہا تھا کہ میرے ڈنگر دوست تم صحیح کہتے ہو مگر یہ بات منہ کی بدبو کے بارے میں کہی جاتی ہے، گٹر کی بدبو کے بارے میں نہیں!
اب میں کیا کروں، بھولا جہاں ڈنگروں جیسی حرکات کرتا ہے وہاں اس میں بہت پیاری عادتیں بھی ہیں اور کئی دفعہ وہ ڈنگروں والی نہیں، نہایت عاقلانہ گفتگو بھی کرتا ہے چنانچہ اس کا ساتھ چھوڑا بھی نہیں جاتا، بس ماہِ رمضان میں اس سے دوری شرفِ انسانیت پر یقین رکھنے کے لئے ضروری ہو جاتی ہے۔ میں نے ابھی آپ کو اس کی سحری کے بعد کے اوقات کے حوالے سے رودادابیان کی ہے، افطاری کے لئے اس کے اپنے کچھ اصول ہیں جن پر وہ سختی سے قائم ہے۔ اس کے نزدیک افطاری اپنے گھر پر کرنا مکروہ ہے، جس کی تصدیق کے لئے وہ بہت سی دینی کتب چھان چکا ہے مگر ناکامی کے بعد اب اس کا کہنا ہے کہ گو کسی عالم دین نے اس کی تصدیق نہیں کی، لیکن بے شمار دینی کتب چھاننے کے نتیجے بلکہ ان کا ایک ایک لفظ بغور پڑھنے کے نتیجے میں اب وہ خود ایک عالم دین ہے اور یوں اسے اجتہاد کا حق حاصل ہو گیا ہے اور اجتہاد یہی ہے کہ افطاری اپنے گھر پر کرنا ایک مکروہ فعل ہے۔
سو روزے کے زیادہ سے زیادہ ثواب کے لئے وہ ہر بار کسی ایسی مسجد کا انتخاب کرتا ہے جہاں اہل ایمان نے افطاری کا نہایت عمدہ اور وافر مقدار میں اہتمام کیا ہوتا ہے۔ وہ وہاں پہنچ کر افطاری کا اعلان ختم ہونے سے قبل ہی میدانِ عمل میں اترتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے کشتے کے پشتے لگا دیتا ہے۔ پھر مسجد کی چٹائی پر لیٹ کر کچھ دیر سستاتا ہے اور جماعت کھڑی ہونے پر امام صاحب جب رکوع میں جاتے ہیں تو اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور رکوع میں چلا جاتا ہے۔ بھولا ڈنگر عام دنوں میں اکثر ہر معاملے سے بے خبر سا لگتا ہے مگر ماہِ رمضان میں سحری، افطاری اور اس کے بعد کھانے کے اوقات میں پوری طرح چوکس دکھائی دیتا ہے چنانچہ اسے علم ہوتا ہے کہ آج کس دوست نے اپنے گھر افطاری اور اس کے بعد کھانے کا انتظام کر رکھا ہے۔ وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ گھروں میں اس طرح کی محفلوں میں افطاری برائے نام ہوتی ہے، اس کی کسر عالی شان کھانوں کی صورت میں نکالی جاتی ہے چنانچہ وہ مسجد سے سیدھا اس دوست کے گھر پہنچتا ہے، بائی دی وے، لفظ ’’دوست‘‘ میں نے مروجہ نہیں غیر مروجہ معنوں میں لکھا ہے۔ بھولے کی لغت میں ایسے مواقع پر ہر وہ شخص اس کے دوستوں کی فہرست میں شامل ہو جاتا ہے جس نے کسی محفل میں اس کے سلام کا جواب دیا ہو۔ اسے دیکھتے ہی میزبان اور مہمانوں ہی کا نہیں، کھانوں کا رنگ بھی اڑ جاتا ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھولا ڈنگر جو ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھتا ہے اور کم از کم مغرب کی نماز بھی ادا کرتا ہے، کس قدر نیک مسلمان ہے۔ ماہِ رمضان میں اللہ کے فضل سے ہماری مسجدیں نمازیوں سے بھری ہوتی ہیں، لوگ دن کے اکثر اوقات میں تلاوت اور وظائف کا ورد بھی کرتے ہیں، تراویح بھی ادا کرتے ہیں، زکوٰۃ اور صدقات بھی دیتے ہیں، ہر بری عادت سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں، میرا ایک مرحوم دوست مے نوشی چاند کا اعلان ہوتے ہی عید کے چاند کا اعلان ہونے تک پوسٹ پون کر دیتا تھا، اسی طرح ہم جن لوگوں کو ماہِ رمضان میں ایک پکا اور سچا مسلمان تصور کرتے ہیں مگر اللہ جانے اس مہینے میں ہر چیز کی قیمت دوگنی کیوں ہو جاتی ہے۔ صرف یہی نہیں سال کے باقی گیارہ مہینوں میں بھی ہمارے ملک کو تباہی کے گڑھوں کی طرف دھکیلنے والے کون لوگ ہیں۔
منیرؔ اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے
کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
تو اس کا سراغ آپ خود لگا لیں اور ان علماء سے ’’ملاقات‘‘ ضرور کریں جو بخشش کے لئے صرف عبادت کو ہی کافی قرار دیتے ہیں۔
باقی رہ گیا بے چارہ بھولا ڈنگر تو یہ ان بائیس کروڑ عوام میں سے ایک ندیدہ شخص ہے جس کے منہ سے رال ان عبادت گزاروں کی زندگیاں دیکھ کر بہتی رہی ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رمضان المبارک روزہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : کیا شوکت ترین معیشت کو سہارا دے پائیں گے ؟
Next Article حامد میر کا کالم : تحریک لبیک پر پابندی اور گڈی گڈے کا کھیل
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

پاڑہ چنار کے راستے کی بندش: ’زندگی میں پہلا رمضان جس میں افطار کے لیے کھجور تک دستیاب نہیں‘

مارچ 4, 2025

اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک دیکھنے کی سعادت نصیب کی، وزیراعظم

مارچ 1, 2025

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

فروری 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم جولائی 20, 2025
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 20, 2025
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جولائی 19, 2025
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا جولائی 19, 2025
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم جولائی 19, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.