Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»اظہر سلیم مجوکہ»موٹے تازے لوگوں کے لئے ”سمارٹ“ لاک ڈاؤن اور رمضان
اظہر سلیم مجوکہ

موٹے تازے لوگوں کے لئے ”سمارٹ“ لاک ڈاؤن اور رمضان

ایڈیٹرمئی 5, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
azhar majoka
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اُمید پر دنیا قائم ہے اور دنیا میں اس وقت کورونا وبا کے جلد خاتمے اور لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی اُمید پیدا ہو رہی ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں اگرچہ عبادات بھی مخصوص ہو کر رہ گئی ہیں لیکن اس کے باوجود لگتا یہی ہے کہ قدرت انسانوں کی تمام تر نالائقیوں اور کوتاہیوں کے باوجود مہربان ہوتی نظر آ رہی ہے۔ وزیراعظم اور ان کے وزراء کی طرف سے بھی قواعد و ضوابط کے ساتھ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کی نوید دی جا رہی ہے یوں بھی وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اب خبروں اور حالات کی تبدیلی کے بھی آثار نظر آنے لگے ہیں گویا صورتحال ”پیدا کہیں بہار کے امکان ہوئے تو ہیں“والی دکھائی دینے لگی ہے۔
رمضان المبارک بھی نیکیوں کا موسم بہار ہوتا ہے یقینا ًبہت سے لوگ اس بہار آفرینی سے استفادہ کرتے ہوں گے لیکن ہمارے ہاں تاجر برادری اپنی روایتی منافع کمانے کی روش پر قائم ہے اور نیکیوں کے ساتھ ساتھ یہ مہینہ کمائی کا مہینہ بھی شمار ہونے لگا ہے۔ روزہ دار لیموں کے پانی کے ساتھ ساتھ پکوڑوں کے چٹخارے اور فروٹ چاٹ کے ذائقے کو افطار کا جزو لازم سمجھتے ہیں جبکہ یہ لوازمات پورے کرنے کے لیے منافع خور مافیا قیمتوں کے منہ مانگے دام وصول کر رہا ہے۔ اگرچہ ضلعی حکومتوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر صاحبان اور ان کا عملہ کاغذوں اور خبروں میں سرگرم عمل تو نظر آتا ہے لیکن قیمتیں اسی طرح آسمان سے باتیں کرتی نظر آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جہاں ان لوازمات کے بائیکاٹ کی باتیں کی جا رہی ہیں وہاں یہ تجاویز بھی انتظامیہ کے گوش گزار کی گئی ہیں کہ چھوٹے اور عام دکاندار پر قانون نافذ کرنے کی بجائے بڑے مافیا پر ہاتھ ڈالا جائے۔ ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ ساتھ مصنوعی مہنگائی اور گرانی پیدا کرنے والوں کے ساتھ ساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے۔ غلہ منڈیوں اور فروٹ و سبزی منڈیوں میں مہنگائی کا طوفان مچانے والوں کو نکیل ڈال کر ہی موجودہ مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھا جا سکتا ہے بصورت دیگر اس مقصد کیلئے کیے جانے والے اقدامات اور پرائس کمیٹیوں کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہی رہے گی اور اشیاء ضرورت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتے ہی دکھائی اور سنائی دیں گی۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقے کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی خاصا اثر انداز ہوا ہے۔ اس مبارک مہینے میں مراعات یافتہ اور اہل ثروت افراد کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے مال کو پاک کرنے کے لیے نہ صرف زکوٰۃ کے فریضہ کی ادائیگی کریں بلکہ اپنے ارد گرد مجبور اور بے بس افراد کو ان کی خوشیاں لوٹانے کا بھی باعث بنیں۔
9 مئی کے بعد حکومت کی طرف سے بعض شرائط کے ساتھ سمارٹ لاک ڈاؤن کو مزید سمارٹ کیا جا رہا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ لوگ اور سمارٹ نہ ہونے پائیں۔ حکومتی اور محکمہ صحت کے جاری کردہ اصول و ضوابط پر عمل پیرا ہوں تاکہ کورونا کی موذی وبا کو مزید پھیلنے سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹر اس وقت صحیح معنوں میں قوم کے مسیحا ثابت ہو رہے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھی اس موذی مرض کو شکست دینے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ قوم اپنے مسیحاؤں کی زندگی کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ احساس ذمہ داری کا بھی مظاہرہ کرے تاکہ ملک سے جلد اس عفریت سے نجات حاصل کی جا سکے۔ کورونا کی اس صورتحال میں اہل قلم اور شعرا حضرات بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قلم کے ذریعے عوام میں آگاہی اور جذبہ شوق کے ساتھ ساتھ شعراء کرام آن لائن مشاعروں کے ذریعے اپنا مافی الضمیر بیان کر رہے ہیں گویا اب احساسات و جذبات کو آن لائن ایک دوسرے تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ عبادات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ جذبات کی ترسیل کے لیے بھی فاصلے ناگزیر ہو گئے ہیں۔
کہتے ہیں کہ لوگ پہلے بھی محض ہاتھ ملاتے تھے دلوں کی دوریاں قائم رہتی تھیں ”ایک چہرے پر کئی چہرے سجا لیتے ہیں لوگ“کی شکایت بھی ایک دوسرے سے رہتی تھی مگر اب کورونا نے تو سبھی کو ماسک پہننے پر مجبور کر دیا ہے اور اب ہاتھوں پر دستانے کے ساتھ ساتھ چہروں پر لگے ماسک بھی انسانی رویوں کی شناخت اور پہچان میں مزید رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں۔
کہتے ہیں کہ قدرت آزمائش کے ذریعے ہر انسان کو اپنی اصلاح کا موقع ضرور دیتی ہے۔ خدا کرے کہ کورونا جیسی سفاک وبا کے خاتمہ کے ساتھ ہی ہمارے رویوں اور دلوں میں موجود سفاکیت بھی دم توڑتی نظر آئے اور ہم لوگ ایک دوسرے سے کھلے بازوؤں کے ساتھ ساتھ کھلے دلوں کے ساتھ ملتے نظر آئیں۔ نفرت کی شجرکاری کی بجائے محبت کی آبیاری کریں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھیں تاکہ کورونا کے مابعد اثرات کے ساتھ ساتھ ہماری زندگیوں، رویوں، فکر و سوچ اور قومی مزاج میں مثبت تبدیلی بھی سامنے آ سکے اور اب جبکہ فاصلے شفا اور دوریاں دوا ٹھہری ہیں تو پھر فاصلے دوریوں اور نزدیکیاں محبتوں میں تبدیل ہوتی نظر آئیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رمضان المبارک لاک ڈاؤن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغزوہ ء بدر : حق و باطل کا پہلا معرکہ ۔۔ایم ایم ادیب
Next Article بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات : قصور کس کا ہے ؟۔۔ مظہر حسین باٹی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خواتین کا عالمی دن، رمضان اور ماہواری : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مارچ 12, 2026

رمضان المبارک اور ہماری ’ مسلمانیت ‘ کی انگڑائی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 24, 2026

رمضان کا چاند مبارک ہو :کل پہلا روزہ ہو گا : شہادتیں ملنا شروع ہو گئیں

فروری 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.