• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
ہفتہ, دسمبر 9, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • (ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان
  • 9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا: شیخ رشید
  • عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر
  • وسعت اللہ خان کا کالم:ریاستیں بھی خود کشی کرتی ہیں
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:عمران خان سے ’انتقام‘ لینے کا اعلان
  • ہنری کسنجر کا سی وی : یاسر پیرزادہ کی تحریر
  • علی نقوی کا کالم :Political Non-sense
  • ڈاکٹر خیال امروہوی، میرے خیال میں ۔۔ ( ولادت 10 دسمبر 1930 ) : طارق گجر کی تحریر
  • وجاہت مسعود کا کالم : کچھ خبر اور صحافت کے بارے میں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»راؤ خالد»ڈیل یا ڈھیل، ممکنات و اثرات۔۔رولا رپہ/راﺅ خالد
راؤ خالد

ڈیل یا ڈھیل، ممکنات و اثرات۔۔رولا رپہ/راﺅ خالد

رضی الدین رضیفروری 10, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک بار پھر کسی ڈیل یا این آر او کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔کیا ایسا ممکن ہے کہ حکومت یہ فیصلہ کرے اور یہ ڈیل سرے چڑھ جائے۔ ہمارے ہاں کیونکہ ڈیل اور ڈھیل جیسے معاملات ماضی میں سیاسی سطح پر ہوچکے ہیں اس لئے ایسی کسی بھی بات کو نظر انداز کرنا آسان نہیں ہے بھلے یہ افواہ ہی ہو۔ بنیادی طور پر تین ماڈل ہمارے ہاں رائج رہے ہیں۔ پہلا ماڈل تو ضیاءالحق والا ہے جس میں سیاسی مخالفین کو ہانکا کر کے ملک بدر کر دیا جائے جیسا کے انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو جلا وطنی پر مجبور کر کے کیا اور پھر خوب کھل کھیلے۔ یہی ماڈل میاں نواز شریف نے 1998 میں استعمال کیا۔ آصف زرداری کو جیل میں ڈال دیا، محترمہ بینظیر بھٹو کو اس قدر ہراساں کیا کہ انہیں خود ساختہ جلا وطنی کرتے ہی بنی اور شاید یہ پاکستان کی پہلی جمہوری حکومت تھی جس نے اپنے سیاسی مخالف کو جلا وطنی پر مجبور کیا۔ عمران خان کے لئے اپوزیشن راہنماﺅں کو جلا وطنی پر مجبور کر نا ممکنات میں نہیں ہے۔ دوسرا ماڈل جنرل مشرف اور محترمہ بینظیر بھٹو کے درمیان طے پانے والا قومی مفاہمتی فارمولا تھا جس کو قانون کی شکل دے کر آرڈیننس کی صورت میں جاری بھی کیا گیا۔یہ ماڈل بھی عمران خان کے بس میں نہیں۔ تیسرا ماڈل بھی جنرل مشرف نے ہی متعارف کرایا جب انہوں نے بطور چیف ایگزیٹو صدر رفیق تارڑ کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت شریف خاندان کے سزا یافتہ افراد کی معافی کی سمری بھیجی جو صدر نے فوراً منظور کر لی اور راتوں رات شریف خاندان سرور پیلس جدّہ پہنچ گیا۔یہی وہ ماڈل ہے جو اس وقت بھی بروئے کار لایا جا سکتا ہے کیونکہ صدر کے معافی کے اختیارات لا محدود ہیں اور انکے خلاف کسی عدالت سے بھی رجوع نہیں ہو سکتا۔لیکن یہ راستہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے ہو کر گزرتا ہے۔جنرل مشرف ایک ڈکٹیٹر تھے اور ان کے لئے ڈیل دینا بائیں ہاتھ کا کھیل تھا، کیا عمران خان کے لئے یہ اتنا ہی آسان ہے جو خود کرپشن کے خلاف جہاد کا نعرہ لگا کر اس مقام تک پہنچے ہیں۔
صورتحال بھی مشرف دور کی نہیں ہے۔جتنے مقدمات موجودہ حکومت کے سیاسی مخالفین کے خلاف چل رہے ہیں وہ سارے سپریم کورٹ کی براہ راست نگرانی میں ہیں۔بھلے وہ منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کے مقدمات ہوں یا پھر معلوم ذارئع سے زیادہ اثاثے رکھنے کے شریف خاندان کے مقدمات ہوں۔وزیر اعظم اور انکے حواری چاہتے ہوئے بھی ان معاملات میں اپوزیشن تو کیا اپنے ساتھیوں کے مقدمات میں بھی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔ جو وزیر اعظم خود، اسکے وزراءاور پرنسپل سیکرٹری نیب کے سامنے پیشیاں بھگت رہے ہوں ، انکے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نیب کی حراست میںہوںکسی اور کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔ کسی مقتدر حلقے کی طرف سے بھی ڈیل کی باتیں نہیں ہو رہی ہیں۔اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو پھر وہی نواز شریف اور جنرل مشرف والے ماڈل کا وہ حصہ ہو گا جس میں عدالتوں میں شریف خاندان کے خلاف چلنے والے تمام مقدمات کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا اور پھر جلا وطنی سے واپس آنے کے بعد انہیں چیف جسٹس افتخار چوہدری نے تمام قانونی رکاوٹوں کو دور کرتے ہو ئے مقدمات سے نجات دلائی تھی۔لیکن یہ اس وقت ہی قابل عمل ہو گا جب موجودہ مقدمات میں شریف خاندان کو کسی صورت ریلیف ملتا ہے۔ کوئی بھی ماڈل عمران خان اور تحریک انصاف کے لئے سیاسی موت ہو گا۔لیکن ہو یہ رہا ہے کہ حکومتی وزراءبیانات دیتے ہیں، دو تین روز ان بیانات پر خوب تبصرے اور تجزیے ہوتے ہیں۔ پھر ایک حکومتی جماعت کا اجلاس اسکے چیئرمین کی سربراہی میں ہوتا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اطلاعات و نشریات ہمیں بتاتے ہیں کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ نہ تو کسی کو ڈھیل دی جائے گی اور نہ کوئی ڈیل ہو گی۔ کیا یہ ویڈیو پیغام ان وزراءکو بھی بھیجا گیا ہے جو کئی ارب ڈالر کے عوض اس ڈیل کا نہ صرف شوشہ چھوڑنے کے مرتکب ہیں بلکہ ابھی تک اپنے دعووں سے باز نہیں آ رہے۔
کیا وزیر اعظم نے ان وزراءکو روکا ہے کہ وہ اس قسم کی افواہیں نہ پھیلائیں جس کے بارے میں حکومت ایک واضح پالیسی رکھتی ہے وہ یہ کہ احتساب کے عمل پر کسی بھی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی۔ہر مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔کیا یہ کسی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنے اپنے مصیبت کے وقت پر حکمرانوں سے ڈیل کر چکے ہیں اس لئے عوام اس بات پر یقین کر لیں گے کہ دونوں جماعتیں پھر ڈیل کے چکر میں ہیں۔ کیا اس سے حکومتی جماعت کو کوئی فائدہ پہنچے گا؟ میرے خیال میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی ساکھ کے لئے مزید نقصان کا باعث ہو گا اور ان حلقوں کے نقطہءنظر کو تقویت ملے گی جو سیاستدانوں کو نااہل، خود غرض، لالچی، کرپٹ اور غیر محب وطن ثابت کرنے کے درپے رہتے ہیں۔عمران خان ڈیل یا ڈھیل دیں یا نواز شریف اور آصف زرداری لیں دونوں ہی اپنی سیاسی ساکھ سے کھلواڑ کریں گے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ہاں سیاستدانوں نے معروضی حالات میں کچھ ایسے کمپرومائز کئے جو انکے گلے کا طوق بن چکے ہیں اور ان سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ وہ بھلے اسکو سیاسی انتقام سے تعبیر کریں ، اپنے آپ کو عدالتی نظام کے ذریعے کلئیر کرائیں اور اگر نہیں کرا سکتے تو اس بات کا کھلے دل سے اقرار کریں کہ ان سے غلطیاں ہوئی ہیں اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے نئی قیادت کو راستہ دیں۔اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہم کوہلو کے بیل کی طرح اس دائرے میں گھومتے رہیں گے ، جہاں کبھی کسی حکومت سے نواز شریف ڈیل لے رہے ہونگے یا محترمہ بینظیر بھٹو کے عزیز کسی عمران خان سے معاملات طے کر رہے ہونگے۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاکر شجاع آبادی ایک عہد کا نام۔۔ظہوردھریجہ
Next Article حکومت بدلی ہے نظام نہیں۔۔خاور نعیم ہاشمی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

(ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان

دسمبر 9, 2023

9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا: شیخ رشید

دسمبر 9, 2023

عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا

دسمبر 9, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • (ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان دسمبر 9, 2023
  • 9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا: شیخ رشید دسمبر 9, 2023
  • عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا دسمبر 9, 2023
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر دسمبر 9, 2023
  • وسعت اللہ خان کا کالم:ریاستیں بھی خود کشی کرتی ہیں دسمبر 9, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.