Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام
  • بلوچستان : چار دن میں شدت پسندی کے تین واقعات : 11 فوجی ، 27 پولیس اہلکارجان سے گئے ، 54 شدت پسند بھی مار دیے ۔۔ آئی ایس پی آر
  • معروف پبلشر ، ڈرامہ نگار اور صحافی بی اے جمال رخصت ہو گئے
  • بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
  • شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»غزلوں میں زنانہ ، مردانہ لہجے اور برساتی رسالے : ہوتل بابا کا کالم ( 5 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

غزلوں میں زنانہ ، مردانہ لہجے اور برساتی رسالے : ہوتل بابا کا کالم ( 5 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرجنوری 30, 20188 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
ایک طویل عرصہ تک ہم حسین سحر کو شاکرحسین شاکر کا چھوٹا بھائی سمجھتے رہے ، لیکن جب ہمیں معلوم ہوا کہ وہ تو ان کے چچاہیں تو حسین سحر زقند بھر کر بزرگوں کی صف میں کھڑے ہوگئے اوران کی قدرومنزلت ہمارے دل میں فوراً بڑھ گئی۔ہماری غلط فہمی کی وجہ یہ تھی کہ پروفیسر حسین سحر کی عمر ایک نقطہ پر رکی ہوئی تھی۔وہ بوڑھوں میں جوان اور جوانوں میں نوجوان نظرآتے ہیں۔حسین سحر اورشاکر حسین شاکر اکٹھے کھڑے ہوں تو پتہ نہیں چلتا کہ چچا کون ہے اور بھتیجا کون؟ایک عرصہ تک خود ہمیں ملال رہا کہ مشاعروں میں ہمیں حسین سحر سے پہلے کیوں بلالیا جاتا ہے لہذا اب ہم اس کی تلافی کرنے کے درپے ہیں اور آپ کوبتاتے ہیں کہ ملتان سے ”اہل قلم “حسین سحر نے ہی جاری کیاتھا جس کی تقلید میں خانیوال اور بہاولپور سمیت مختلف شہروں سے کئی برساتی پرچے نکل آئے اورمینڈکوں کی طرح ٹرانے لگے۔اب حسین سحر کاایک انٹرویو ”امروز“لاہور میں شائع ہوا ہے۔اس انٹرویو میں انہوں نے لوگوں کے باہمی اختلافات کو ہوا دینے کی مقدور بھر کوشش کی ہے۔یہ انٹرویو ادبی حلقوں میں خوب زیربحث ہے۔انٹرویو کی خوبی یہ ہے کہ حسین سحر سوالات سے کترانے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔بس یوں جانے کہ سوال ان کاتعاقب کرتا ہے اور وہ اس کے آگے آگے بھاگتے ہیں۔پوچھا گیا ”فیض کے بعد بڑا شاعر کون ہے؟“جواب میں حسین سحر نے فیض کے بعد کسی دوسرے کو بڑا شاعر ماننے سے انکارکردیا۔انٹرویو نگار نے احمد ندیم قاسمی کی شاعری کے بارے میں پوچھا تو حسین سحر نے فوری طورپر قاسمی صاحب کو رئیس امروہوی کے برابرلاکھڑا کیا۔مزید فرمایا ” یہ لوگ شاعری تو ضرور کررہے ہیں لیکن فیض احمدفیض کا ادبی مرتبہ ان سب سے زیادہ ہے۔رئیس امروہوی اور احمد ندیم قاسمی کو ایک قطار میں کھڑا دیکھ کر کچھ لوگوں کو حیرت ہوئی تو کچھ لوگ خوش ہوگئے۔ایک طبقے کا کہنا ہے کہ حسین سحر نے ندیم قاسمی سے زیادتی کی ہے۔دوسراطبقہ کہتا ہے کہ رئیس امروہوی مفت میں مارے گئے۔اب شاید محمد علی صدیقی ”ڈان“میں کالم لکھ کر رئیس امروہوی کا دفاع کریں ۔ہم اس مسئلے پر مزید اظہارخیال نہیں کرتے اورآپ کو اخترشمار کے ہائیکو کے مجموعے ”روشنی کے پھول“کااحوال سناتے ہیں ۔یہ مجموعہ شائع ہوا تو عبداللطیف اختر نے نوائے وقت کے ادبی ایڈیشن میں تبصرہ کرتے ہوئے اخترشمار کو محنت کرنے کامفت مشورہ دے ڈالا۔جہاں تک اخترشمار کاتعلق ہے تو وہ پہلے ہی بہت محنتی ہیں ۔انہوں نے اپنے ہائیکو مجموعے کے نام کی تلاش میں انتہائی محنت سے کام لیا اور ”فنون کے سار ے پرچے کنگھال ڈالے“۔آخر انہیں ایک کرم خوردہ ”فنون“شمارہ فروری مارچ 1982ءکے صفحہ 207 سے شاہد واسطی کی زیرطبع کتاب کااشتہارپسند آگیا ۔اخترشمار نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ”روشنی کے پھول“ کے نام سے ہائیکو کامجموعہ چھاپ ڈالا۔شاہدواسطی کامجموعہ زیرطبع ہی رہ گیا۔شاہد واسطی کی شرافت کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ وہ مبارک احمد کوبھی برداشت کرلیتے ہیں چنانچہ وہ ضیاءشبنمی کی طرح مدیر ”فنون“ سے نہیں الجھے بلکہ نہایت شرافت کے ساتھ اپنی کتاب کانام ”رتوں کے درمیان“ رکھ دیا۔اس واقعہ کو بیان کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہم کسی پر کوئی الزام عائد کرنا چاہتے ہیں ، ہم تو صرف یہ بتا رہے ہیں کہ رسالہ فنون کے اشتہاربھی ادیبوں میں بہت دلچسپی سے پڑھے جاتے ہیں۔
نذیر قیصر کو پچھلے دنوں اس وقت اچانک شہرت مل گئی جب انہوں نے دعویٰ  کیا کہ ان کی لکھی ہوئی غزلیں عطاءالحق قاسمی مشاعروں میں پڑھتے رہے ہیں۔نذیرقیصر کبھی ملتان میں ہوا کرتے تھے۔ان کے قیام ملتان کے دوران ہی اسلم انصاری کاشعری مجموعہ ”خواب آگہی“منظرعام پرآیا تو نذیر قیصر نے انصاری صاحب پر بھی الزام عائد کردیا کہ اس مجموعے کے بہت سے اشعار پہلے سے ہماری غزلوں میں موجودہیں۔لیکن جب بھی نذیر قیصر سے اشعار کی نشاندہی کی گزارش کی گئی وہ جواب گول کرگئے۔عطاءالحق قاسمی صاحب کوبھی اطمینان رکھنا چاہیے کہ نذیر قیصر صرف الزام عائد کرتے ہیں مگر ثبوت کبھی فراہم نہیں کرتے۔اگلے روز یہ واقعہ ہوا کہ حیدرگردیزی کو نذیر قیصر اور اسلم انصاری کے اشعار میں زنانہ لہجہ نظرآگیا بالکل اسی طرح جیسے لوگوں کو بعض خواتین کی غزلوں سے مردانہ لہجہ جھلکتا دکھائی دیتا ہے۔حیدرگردیزی نے صرف الزام نہیں لگایا دواشعاربھی حوالے کے طورپرسنائے ۔
میری طرح اکیلی ہے
بارش مری سہیلی ہے(نذیرقیصر)
دیوارِخستگی ہوں مجھے ہاتھ مت لگا
میں گرپڑوں گی دیکھ مجھے آسرا نہ دے(اسلم انصاری)
اگر آپ کو ان اشعار میں یکساں قسم کا زنانہ لہجہ دکھائی دے تو حیدرگردیزی کی بجائے حزیں صدیقی کی طرف رجوع کریں جو ملتان کے بیدل حیدری ہیں اور جن کی بیٹھک میں ہرچھوٹے بڑے شاعر کی مشکل کشائی ہوتی ہے۔خود ہم نے اس آشیانے سے بہت فیض اٹھایا۔
پندرہ روزہ دید شنیدلاہور۔یکم جولائی 1986ء
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنقیب اللہ کے ساتھ قتل ہونے والے دو سرائیکیوں کا خون ناحق ۔۔ ظہور دھریجہ
Next Article نقطہ اور نکتہ میں فرق ۔۔ ڈاکٹر شیخ ولی خان المظفر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 11, 2026

شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ

جولائی 11, 2026

روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم

جولائی 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 11, 2026
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ جولائی 11, 2026
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم جولائی 10, 2026
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جولائی 10, 2026
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.